Advertisement

موبائل فون چارجر کی وجہ سے ایئر انڈیا کی پرواز میں تاخیر

بھارت کے دہلی ایئرپورٹ پر ایک مسافر کے موبائل فون چارجر کی وجہ سے بھارتی طیارے کی پرواز کو روکنا پڑ گیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایئر انڈیا کی پرواز دہلی سے اودے پور جا رہی تھی کہ اچانک ایک مسافر کا موبائل فون چارجر چارجنگ کے دوران غیر معمولی طور پر گرم ہو گیا۔

ایئر انڈیا کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ مسافر نے موبائل فون کے زیادہ گرم ہوتے ہوئے دیکھا اور کیبن کریو کو آگاہ کیا۔

ایئرپورٹ حکام کے مطابق اودے پور سے دہلی جانے والی ایئر انڈیا کی ایک پرواز کو ایک مسافر کے موبائل فون چارجر میں خرابی کی وجہ سے روکنا پڑا اور طیارے کو ٹیک آف رن وے سے ہٹانا پڑا۔

ایک عہدیدار نے بتایا کہ پرواز اے آئی 470 میں کم از کم ایک گھنٹہ کی تاخیر ہوئی اور بعد میں اس نے دہلی کے لئے اڑان بھری۔

Advertisement

ایئرلائن کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ایک مسافر کے موبائل فون چارجر میں خرابی تھی۔

ایئر لائن کے عہدیدار نے مزید بتایا کہ مسافر نے موبائل فون کے زیادہ گرم ہوتے ہوئے دیکھا اور کیبن کریو کو آگاہ کیا۔ اس کے بعد مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے احتیاطی اقدام کے طور پر طیارہ واپس چلا گیا۔

حالانکہ اودے پور ہوائی اڈے کے ایک افسر نے بتایا کہ طیارے میں بظاہر دھواں تھا، جس کے بعد طیارے کو ٹیک آف رن وے سے واپس بلوا لیا گیا۔

اگرچہ فوری طور پر اس پیش رفت کی صحیح ترتیب کا پتہ نہیں چل سکا ہے ، لیکن اطلاعات میں دعوی کیا گیا ہے کہ ایک مسافر کے پاور بینک میں مسئلہ تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
غزہ پر اسرائیل کی جنگ سراسر نسل کشی ہے، امیرِ قطر کی اسرائیلی حملوں کی مذمت
اسرائیل نے امن معاہدے کی دھجیاں اڑادیں، حملوں میں درجنوں فلسطینی شہید
یورپی یونین کا بھی افغان تارکین وطن کی واپسی کیلیے طالبان حکومت سے رابطہ
ٹرمپ کا اسرائیلی دورہ صہیونیوں کا حوصلہ بڑھانے کی ناکام کوشش ہے، ایران سپریم لیڈر
اسرائیل نے دو سالہ جنگ میں نابلس کے کتنے علاقے پر قبضہ کیا؟ ہوشربا انکشاف
عالمی صحت پر بحران کے سائے، ٹرمپ نے ڈبلیو ایچ او کی فنڈنگ نصف کر دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version