Advertisement

توشہ خانہ کیس قابلِ سماعت قرار، چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست خارج

توشہ خانہ کیس

342 کا بیان قلمبند کرانےکیلئے چیئرمین پی ٹی آئی کل عدالت میں طلب

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے توشہ خانہ کیس قابلِ سماعت قراردیتے ہوئےچیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست خارج کردی۔

تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے توشہ خانہ کیس قابل سماعت قرار دے دیا۔

ایڈیشل سیشن جج ہمایوں دلاور نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست خارج کردی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کیس قابل سماعت ہونے کے خلاف درخواست دائر کر رکھی تھی۔ ہائی کورٹ نے سیشن کورٹ کو سات روز میں فیصلہ کرنے کا حکم دے رکھا تھا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے دلائل نہیں دیے۔ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کا حق سماعت ختم کردیا تھا۔ عدالت نے صرف الیکشن کمیشن کے وکیل کے دلائل پر فیصلہ سنایا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل تین روز سے دلائل کے لیے وقت مانگ رہے تھے۔

Advertisement

عدالت نےدرخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل کو وقت دیا لیکن دلائل نہیں دیے گئے۔

وکیل گوہرعلی خان نے پیرتک سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی تھی۔

جج ہمایوں دلاور نے کہا کہ خواجہ حارث سینئر وکیل ہیں، ان سے اس طرح کا رویہ نہیں توقع کیاجاسکتا۔ توشہ خانہ کیس پر ہر پاکستانی کی نظر ہے۔ توشہ خانہ کیس جب سے آیا، میری عدالت میں دیگر کیسز رک گئے۔

اس سے قبل الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز نے دلائل دیے۔

توشہ خانہ کیس کی سماعت 12 جولائی کو ہوگی۔ عدالت نے 12 جولائی کو کیس کی شہادتین طلب کر لیں۔

بیرسٹر گوہرکی میڈیا سے گفتگو

Advertisement

فیصلے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر گوہرعدالت کے باہرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے سماعت کا موقع دینا تھا، ہم نے پیر کی تاریخ مانگی تھی، ہم استدعا کی کہ حق سماعت ہمارا حق ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے کہا حق سماعت نہیں دیا تو جواب الجواب سن لیں، ہمارا جواب الجواب دلائل بھی نہیں سنا گیا، دلائل کے دس منٹ بعد فیصلہ دے دیا گیا، ہم فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version