یوکرین کی فرنٹ لائن کے قریب روسی صحافی ہلاک، تین زخمی

روسی خبر رساں ادارے کا ایک صحافی جنگ کے اگلے محاذ پر گولہ باری کے حملے میں ہلاک ہو گیا جبکہ تین صحافی زخمی ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق روس کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ صحافیوں کو میدان جنگ سے نکال لیا گیا تھا لیکن آر آئی اے کے نامہ نگار روسٹیسلاو ژوراولیف سفر کے دوران ہلاک ہو گئے۔
روس کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ یوکرین کے جنوب مشرقی علاقے زاپوریزیا میں فرنٹ لائن کے قریب گولہ باری کے نتیجے میں روسی خبر رساں ایجنسی آر آئی اے کا ایک جنگی نامہ نگار ہلاک اور تین دیگر روسی صحافی زخمی ہو گئے ہیں۔
وزارت دفاع کے ترجمان نے بتایا کہ یہ صحافی ہفتے کے روز یوکرین کے توپ خانے کے حملے میں زخمی ہوئے تھے۔ انہیں میدان جنگ سے نکال لیا گیا لیکن آر آئی اے کے نامہ نگار روسٹیسلاو ژوراولیف سفر کے دوران ہلاک ہو گئے۔
خبر رساں ادارے نے ان کی موت کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ وہ پیاتیختکی کے فرنٹ لائن گاؤں کے قریب مارے گئے۔
روسی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یوکرین کی فوج کی جانب سے کلسٹر گولہ بارود کے استعمال کے نتیجے میں چار صحافی شدید زخمی ہوئے۔
انخلا کے دوران آر آئی اے نووستی کے صحافی روسٹیسلاو ژوراولیف زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گئے۔
اس میں کہا گیا ہے کہ دیگر نامہ نگاروں کو درمیانی شدت کے زخم ہیں۔
یوکرین کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ یوکرین نے اس واقعے میں کلسٹر بموں کا استعمال کیا تھا لیکن اس کے لیے کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا اور بین الاقوامی خبر رساں ادارہ اس الزام کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں کر سکا۔
واضح رہے کہ یوکرین کو رواں ماہ امریکہ کی جانب سے کلسٹر بم ملے تھے لیکن اس نے وعدہ کیا ہے کہ وہ انہیں صرف دشمن کے فوجیوں کو ہٹانے کے لیے استعمال کرے گا۔
اس طرح کے ہتھیاروں میں درجنوں چھوٹے بم ہوتے ہیں جو ایک وسیع علاقے میں چھوٹے چھوٹے چھرے برساتے ہیں ، لیکن شہریوں کے لئے ممکنہ خطرے کی وجہ سے بہت سے ممالک میں ان پر پابندی عائد ہے۔ یوکرین نے بارہا کہا ہے کہ ان کا استعمال میدان جنگ تک محدود رہے گا۔
اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ روس نے خود جنگ کے دوران بار بار کلسٹر بموں کا استعمال کیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/07/282734/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/07/282734/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

