Advertisement

گال ٹیسٹ، آئی لینڈرز شاہین کے وار سے لڑکھڑانے کے بعد سنبھل گئے

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے پہلے دن سری لنکا نے گال میں 5 وکٹوں کے نقصان 226 رنز بنا لیے۔

تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، آئی لینڈر اوپنر نیشان مدھشکا 6 کے مجموعی اسکور پر 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، شاہین شاہ کی تباہ کن بولنگ نے آئی لینڈرز کو بڑا اسکور کرنے میں کامیاب نہیں ہونے دیا۔

سری لنکن کپتان ڈیموتھ کرونارتنے 29، دنیش چندیمل 1 اور کوشل مینڈس صرف 12 رنز ہی بنا سکے۔

سری لنکا کی ٹیم 54 رنز پر اپنے 4 بیٹرز سے محروم ہو گئی تھی، ایسے میں سابق کپتان اینجیلو میتھیوز اور دھننجایا ڈی سلوا کے درمیان 5 ویں وکٹ کے لیے 131 رنز کی شراکت داری نے آئی لینڈرز کو سہارا دیا۔ میتھیوز 64 رنز بنا کر ابرار احمد کا شکار بنے۔

Advertisement

تاہم دھننجایا ڈی سلوا 89 اور سمارا وکرما 25 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

بارش کے باعث کھیل روک دیا گیا تھا لیکن اس سے قبل سری لنکا 58.2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 226 رنز بنانے میں کامیاب ہو گیا۔

ایک سال بعد قومی ٹیم میں واپس آنے والے شاہین شاہ آفریدی نے سری لنکا کی ابتدائی 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ نسیم شاہ اور ابرار احمد ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کرنے میں کامیاب رہے۔

واضح رہے کہ گال میں کھیلا جانے والا یہ میچ ٹیسٹ ورلڈ ٹیسٹ چمپئین شپ 25-2023 کے سیزن میں پاکستان کا پہلا ٹیسٹ میچ ہے، سری لنکا کے خلاف دو میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ 24 جولائی سے کولمبو میں شروع ہوگا۔

پاکستان کا اسکواڈ:

کپتان بابر اعظم سمیت عبداللہ شفیق، امام الحق، شان مسعود، سعود شکیل، سرفراز احمد (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، نعمان علی، ابرار احمد، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بھارتی دباؤ پر میچ ریفری کی ملی بھگت کا بھانڈا پھوٹ گیا
ایشیا کپ 2025: آئی سی سی نے اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کا مطالبہ مسترد کردیا
ایشاکپ؛ یو اے ای نے عمان کو شکست دے دی
ایشیا کپ: میچ ریفری کی تبدیلی تک پاکستان کا مزید میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ
بھارت کی قومی ٹیم بھی انتہاپسندوں کے نرغے میں، ہاتھ نہ ملانے کی وجہ سامنے آگئی
پاکستان اور بھارت کے درمیان دوسرا ہائی وولٹیج ٹاکرا 21 ستمبر کو ہونے کا امکان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version