Advertisement

ٹرین میں سفرکے دوران خاتون کے ساتھ کیا جانے والا مذاق سوشل میڈیا پر وائرل

مذاق

ٹرین میں سفرکے دوران خاتون کے ساتھ کیا جانے والا مذاق سوشل میڈیا پر وائرل

سوشل میڈیا پر روز ہی ایسی مزاحیہ ویڈیوز شیئر کی جاتی ہیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوجاتی ہیں۔ تاہم حال ہی میں ایک ایسی ہی ویڈیو سوشل میڈیا پر خافی مقبول ہورہی ہے جسے دیکھ آپ اپنی ہنسی روک نہیں پائیںگے۔

آپ نے ابھی تک ٹرین کے سفر کےدوران عجیب و غریب ویڈیو دیکھی ہوں گی، تاہم یہ ویڈیو ان سب سے بلکل مختلف ہے جس میں ایک بے ضرر سا مذاق کیا گیا  جس نے میٹرو میں سفر کے دوران ایک خاتون کو کافی الجھن میں ڈال دیا۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک شخص ٹرین کے ڈبے کے اندر بیٹھنے کا ڈرامہ کر رہا ہے۔ ایک عورت کو اس کے ساتھ کھڑا دیکھا جا سکتا ہے۔ چند لمحوں بعد وہ آدمی اٹھ کر چلا جاتا ہے۔

عورت، اپنے فون پر مصروف، ‘خالی سیٹ’ سمجھ کر اس پر بیٹھنے کے لیے آگے بڑھتی ہے۔ تاہم، وہ سیٹ تلاش کرنے میں ناکام ہونے کے بعد بظاہر الجھن میں پڑ جاتی ہے!

اس پوسٹ کواب تک  57 ہزار سے زیادہ لائکس اور بہت سے کمنٹ ملے ہیں۔ لوگ ویڈیو دیکھ کر خاصے محظوظ ہورہے ہیں۔ جب کہ کچھ نے تبصرہ کیا کہ بے ضرر مذاق واقعی مضحکہ خیز تھا، کچھ نے نشاندہی کی کہ یہ ساتھی مسافر کے ساتھ بدتمیزی تھی ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یہ عام سا مشروب اینٹی بایوٹکس کی افادیت کو کم کرسکتا ہے
مخصوص خوشبو سونگھنے سے دماغی صلاحیت بڑھ سکتی ہے، تحقیق
ہیٹ ویو، سگریٹ نوشی کی طرح عمر رسیدگی بڑھاسکتی ہے
موٹی گردن والے افراد کیلئے بری خبر
بلیک ہیڈز سے نجات کیلئے یہ آسان سا گھریلو طریقہ آزمائیں
اومیگا 3 فیٹی ایسڈز بینائی کی کمزوری سے بچا سکتا ہے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version