ٹام کروز کی فلم ’مشن امپوسیبل‘ نے بڑی کامیابی حاصل کر لی

ٹام کروز کی فلم ’مشن امپوسیبل‘ نے بڑی کامیابی حاصل کر لی
ہالی وڈ کی مشہور زمانہ ایکشن تھرلر فلم فرنچائز ’مشن امپوسیبل‘ نے ریلیز ہوتے ہی پذیرائی حاصل کر لی ہے۔
فلم ’مشن امپوسیبل، ڈیڈ ریکیننگ پارٹ ون‘ کو یو اے ای سمیت انڈیا اور امریکہ میں ریلیز کر دیا گیا ہے۔
اس فلم کے کچھ سِین دارالحکومت ابوظبی کے لیوا صحرا اور مڈ فیلڈ ٹرمینل ایئرپورٹ شوٹ ہوئے ہیں جس میں کاسٹ اور عملے نے ابوظبی میں 2021 میں دو ہفتے شوٹنگ کی۔
ابوظبی میں مشن امپوسیبل کی شوٹنگ ابو ظہبی فلم کمیشن اور دیگر مقامی پروڈکشن پارٹنرز کی مدد سے کی گئی۔
مشن امپوسیبل کے ہدایتکار کرسٹوفر مککوئری نے عرب نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ’ہم نے اس سے پہلے بھی ابوظبی میں شوٹنگ کی تھی۔
ہم نے ’فال آؤٹ‘ اور ’گھوسٹ پروٹوکول‘ کے لیے سکائی ڈائیونگ کے سین یو اے ای میں شوٹ کیے، لہذا ہمارے لیے ماحول جانا پہچانا تھا۔‘
رواں برس جون میں جب مشن امپوسیبل ڈیڈ ریکیننگ پارٹ ون کا ابوظبی میں پریمیئر ہوا تھا تو ٹام کروز نے عرب نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’یہ اب تک کی سب سے بڑی کہانی ہے جو ہم لوگوں کو بتانے جا رہے ہیں۔‘
مرکزی کاسٹ میں شامل سٹار اداکارہ ہیلی ایٹویل کہتی ہیں کہ ’یہ فلم اپنی ساخت اور صلاحیت کا مان رکھ رہی ہے جو کہ میں سمجھتی ہوں کہ شائقین کو ضرور سمجھ آئے گی جب وہ فلم دیکھیں گے اور وہ یہ محسوس کریں گے کہ اس فلم کو بنانا کتنا دلچسپ تھا۔‘
واضح رہے کہ ہدایتکار کرسٹوفر مککوئری نے کہا کہ ’میں ٹام کروز سے ہمیشہ ہی کچھ سیکھتا رہا ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

