Advertisement

ملک بھر میں یوم عاشورہ انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے

یوم عاشورہ

ملک بھر میں یوم عاشورہ انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے

ملک بھر میں یوم عاشورہ انتہائی عقیدت و مذہبی احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کے مسلمانوں کے لئے یوم عاشور، حضرت امام حسینؓ اور کربلا کے شہیدوں کی یاد میں ایک مقدس دن ہے۔

پاکستان میں بھی یہ روز مذہبی احترام اور عقیدت سے منایا جاتا ہے، اس دن کو یادگار بنانے کے لئے حکومت نے ناخوشگوار واقعات کے روک تھام کے لیے کئی سخت انتظامات قائم کی ہیں۔

ملک بھر میں 10 ویں محرم الحرام کے موقع پر ماتمی جلوس نکالے جا رہے ہیں اور اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

بڑے شہروں میں موبائل فون سروس معطل کی گئی ہے جبکہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ ملک کے حساس شہروں میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے اور صورتحال سے نمٹنے کے لئے فوج کو بھی حالات کی پابندی کا خیال رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

Advertisement

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے یومِ عاشور پر مسلمانوں کے لیے پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ محرم دنیا بھر کے مسلمانوں کے لئے بہت گہری روحانی اہمیت رکھتا ہے۔ یہ مہینہ حضرت امام حسینؓ کی حق کیلئے ایک عظیم جدوجہد، قربانی اور شہادت کا دن ہے، جب وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ کربلا کی جنگ میں ظلم، جبر اور ناانصافی کے خلاف مقابلہ کرنے کے لئے ڈٹ گئے۔

وزیر اعظم نے اس موقع پر کہا کہ حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی قربانی ہمیں غیر متزلزل ایمان، راست بازی اور انصاف کے حصول کا انمول سبق سکھاتی ہے، یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ظلم و جبر کے خلاف کھڑا ہونا ایک مسلمان کا اخلاقی فرض ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ وہ انصاف، مساوات اور انسانی وقار کے لیے حضرت امام حسینؓ کی قربانی کا پیغام آج بھی ہمارے ساتھ گونجتا ہے جو ہمیں اپنی زندگی میں انصاف، ہمدردی اور استقامت کے اصولوں کو برقرار رکھنے کی ترغیب دیتا ہے، ان کی قربانی کسی خاص وقت یا مقام تک محدود نہیں تھی بلکہ یہ سرحدوں سے بالا تر ہو کر نسلوں اور براعظموں میں مسلمانوں کے ساتھ گونجتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یوم عاشور ایک یاد دہانی ہے کہ انصاف، مساوات اور انسانی وقار کے لیے ہماری جدوجہد کو غیر متزلزل عزم سے ہمکنار ہونا چاہی، حضرت امام حسینؓ کی قربانی ہمیں سکھاتی ہے کہ حق اور انصاف کے لیے کھڑا ہونا کبھی بھی آسان نہیں ہوتا، بلکہ یہ وہ راستہ ہے جو دائمی کامیابی اور اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کی طرف لے جاتا ہے۔

وزیر اعظم نے قوم اور پوری اُمتِ مسلمہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام حسینؓ کی قربانی سے سبق حاصل کرنا چاہیے کہ حق اور مقاصد کے حصول کی راہ میں رکاوٹیں صرف ثابت قدمی، قربانی اور اولوالعزمی سے ہی دور ہو سکتی ہیں۔

شہباز شریف نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی روزمرہ زندگی میں حضرت امام حسینؓ اور ساتھیوں کی عظیم مثال کی تقلید کرنے کی کوشش کرنی چاہیے، یہ مثال ہمارے معاشرے میں روشنی کے مینار اور بہترین نمونہ ہے، اللہ تعالیٰ ہماری قوم اور امت مسلمہ پر رحم فرمائے اور ہمیں اسلام کی تعلیمات اور امام حسینؓ کی عظیم میراث پر ثابت قدم رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔

Advertisement

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/07/328100/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/07/328100/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version