Advertisement

منی لانڈرنگ کیس؛ شہبازشریف اورحمزہ شہبازکی بریت کی درخواست پرفیصلہ محفوظ

منی لانڈرنگ ریفرنس

منی لانڈرنگ کیس؛ شہبازشریف اورحمزہ شہبازکی بریت کی درخواست پرفیصلہ محفوظ

منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم شہبازشریف اورحمزہ شہبازکی بریت کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا گیا، بریت کی درخواستوں پر فیصلہ 20 جولائی کو سنایا جائے گا۔ 

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت لاہورمیں منی لانڈرنگ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے وزیراعظم اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہبازکی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کہا کہ بریت کی درخواستوں پر فیصلہ 20 جولائی کو سنایا جائے گا۔

احتساب عدالت کے جج قمرالزمان نے سماعت کی، وزیراعظم شہباز شریف و دیگر کے وکیل امجد پرویزنے حتمی دلائل مکمل کیے۔

تفتیشی افسرنیب نے بھی اپنابیان قلمبند کرا دیا جس میں کہا گیا کہ شہباز شریف اور دیگر کیخلاف کرپشن کے شواہد نہیں ملے۔

سماعت کےآغاز میں شہباز شریف کے وکیل امجد پرویزنے بریت کی درخواست پر حتمی دلائل دیتے ہوئے کہا کہ 23 اکتوبر 2018 میں شہباز شریف کیخلاف نیب انکوائری شروع ہوئی، آج تک کرپشن کے شواہد نہیں ملے۔

Advertisement

وکیل امجد پرویز نے دلائل دیے کہ منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کا الزام لگایا تھا، شہباز شریف کا خاندان کی کمپنیوں سے کوئی تعلق ہے، نہ وہ شیئر ہولڈر اورڈائریکٹرہیں،  خاندان کی جائیداد کو نیب نے شہباز شریف کے بے نامی دار بنا کر ظاہر کیا۔

وکیل امجد پرویز نے کہا کہ شہباز شریف پبلک آفس ہولڈر تھے، بیوی اور بچوں کے اثاثوں کو شہباز شریف کے اثاثے نہیں کہا جا سکتا،  خاندان کی کمپنیاں خاندان کے افراد چلا رہے ہیں ، وہی ان اثاثوں کے مالک ہیں، خاندان کے اثاثوں کی وضاحت شہباز شریف سے طلب نہیں کی جا سکتی،

انھوں نے دلائل دیے کہ شہبازشریف کے بیٹے اپنے اثاثوں کا جواب خود دینگے بیٹے اپنا بزنس کر رہے ہیں،  خاندان کے افراد کو زیر کفالت اوربے نامی دار نہیں کہا جا سکتا، بے نامی دار کے شواہد پیش کرنا نیب کی ذمہ داری ہے، ملزم کی ذمہ داری نہیں۔

شہباز شریف کے وکیل نے کیس کو جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کیلئے آج ہی درخواست دائر کی تھی۔ عدالت نے شہبازشریف کی استدعا منظور کرکے امجد پرویز ایڈووکیٹ کو دلائل دینے کی ہدایت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version