بھارتی فوج کرپشن اور عیاشیوں کا گڑھ

بھارتی فوج کرپشن اور عیاشیوں کا گڑھ
بھارتی فوج کرپشن اور عیاشیوں کا گڑھ بن گئی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 2010 سے اب تک بھارتی افواج میں 1080 کرپشن اسکینڈلز کے واقعات ہو چکے ہیں۔
کرنل سے اوپر کے رینک کے افسران کو سی ایس ڈی سے مُفت شراب کی مراعات دی جارہی ہیں ۔ جوانوں کے لیے صرف 4 بوتلیں اور افسران بالا جت کے لیے کوئی حد متعین نہیں ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فوجی افسران مُفت شراب لے کر مارکیٹ میں بیچنے لگے۔
فوجی افسران نے انکم ٹیکس کم ادا کرنے کیلئے بھی قانون سازی کر لی ، بھارتی فوجی افسران مُفت کا راشن بھی ہڑپتے ہیں لیکن جوانوں کا کوئی پرسانِ حال نہیں ہے۔
کارگل جنگ میں مرنے والے بھارتی فوجیوں کے کفن کی خریداری پر بھی میجر جنرل سمیت 3افسران نے کروڑوں روپے کی کرپشن کی۔
2013 میں بھارتی ایئر فورس کے لیے ہیلی کاپٹر کی خریداری پر بھارتی چیف تیاگی نے کروڑوں روپے ہتھیائے۔2017 میں رافیل طیاروں کی خریداری پر راہول گاندھی نے مودی سرکار پر کروڑوں روپے کی کرپشن اور اقربا پروری کا الزام عائد کیا تھا۔
بھارتی فوج کے ایک سپاہی کا کہنا ہے کہ افسران جوانوں کا ویلفیئر فنڈ اپنی عیاشیوں پر خرچ کرتے ہیں۔
اس رپورٹ کے منظر عام پر آنے کے بعد بھارتی عوام سوال اٹھانے لگی کہ کیا کرپشن میں ڈوبی بھارتی فوج چین یا پاکستان سے لڑ بھی پائے گی؟ کیا دُنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کی فوج عیاشیوں، اقربا پروری اور سیاست کی نظر ہو رہی ہے؟
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/07/375942/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/07/375942/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News