Advertisement

فیصل مسجد کے احاطے میں قلفی بیچنے والےفرمان اللہ کی آج جیل سے رہائی کا امکان

IHC

توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم

فیصل مسجد کے احاطے میں قلفی بیچنے والے ریڑھی بان فرمان اللہ کے ضمانتی مچلکے جمع کرائے جا رہے ہیں جس کے بعد آج انکی جیل سے رہائی کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے گزشتہ روز ضمانت منظورکی لیکن مچلکے جمع نہ ہونے کے باعث رہائی ممکن نہ ہو سکی تھی۔

وفاقی ترقیاتی ادارے کے اسپیشل مجسٹریٹ کی عدالت سے 11 جولائی کو ناجائز تجاوزات اور بھتہ خوری کے الزام میں تین ماہ قید بامشقت اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا پانے والے فرمان اللہ کی آج رہائی کا امکان ہے۔

سی ڈی اے کی عدالت سے سزا کے بعد انہیں اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا تھا، فرمان علی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کی جس پر جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سماعت کر کے ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیا تھا۔

سی ڈی اے نے فرمان اللہ کے خلاف بھتہ خوری اور سرکاری اراضی پر قبضے کا چالان مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا تھا جس کی بنیاد پر ریڑھی بان کو سزا سنا دی گئی تھی۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/07/476890/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/07/476890/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل استنبول میں ہوگا
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version