فواد چوہدری کی الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹس کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

عدالتِ عالیہ اسلام آباد نے فواد چوہدری کی الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹس کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں فواد چوہدری کی الیکشن کمیشن کے توہین عدالت کے شوکاز نوٹس کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے سماعت کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہی معاملے پر ایف آئی آر ہو چکی ہے تو توہین کمیشن پر کارروائی کیسے؟ درخواست گزار کا موقف ہے کہ ایک جرم پر دو الگ مقدمات نہیں چلائے جا سکتے۔
انھوں نے استفسارکیا کہ اب الیکشن کمیشن کے وکیل نے بتایا ہے کہ کیا یہ دونوں کاروائیاں بیک وقت چل سکتی ہیں؟
وکیل الیکشن کمیشن نے جواب دیا کہ درخواست میں یہ بھی ہے کہ سیکرٹری الیکشن کمیشن شوکاز نوٹس جاری نہیں کر سکتا جس پرچیف جسٹس نے کہا کہ میں قانون نکتے پر دلائل کا کہہ رہا ہوں اور آپ کہانی بابا آدم سے شروع کر رہے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن نے جواب دیا کہ فوجداری مقدمہ بغاوت پر اکسانے کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے، وہ الگ معاملہ ہے۔ الیکشن کمیشن نے توہین کا شوکاز نوٹس جاری کر رکھا ہے۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ عدالتی فیصلے تو موجود ہیں کہ سول اور کرمنل دونوں ساتھ ساتھ چل سکتی ہیں، توہین الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹس میں سزا ہو جائے تو دوسرے کیس پر کیا اثر پڑے گا؟
وکیل نے کہا کہ دوسرے کیس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا جس کے بعد عدالت نے فواد چوہدری کی الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹس کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News