شاہ رخ کے مشورے پر عمل نہ کرنے پر پچھتاتی ہوں، کاجول

شاہ رخ کے مشورے پر عمل نہ کرنے پر پچھتاتی ہوں، کاجول
بالی وڈ کی معروف اداکارہ کاجول نے اہم انکشاف کر دیا۔
کاجول نے حالیہ انٹرویو کے دوران بتایا کہ اٴْنہیں شاہ رخ خان کے دیے ہوئے ایک مشورے پر عمل نہ کرنے کا پچھتاوا ہے۔
اداکارہ نے بتایا کہ مجھے شاہ رخ کے ساتھ ہونے والی اپنی یہ گفتگو یاد ہے جب اٴْنہوں نے مجھ سے کہا کہ شاید آپ کو اداکاری کی ٹیکنیک سیکھنی پڑے گی‘، جس پر میں نے ان سے سوال کیا کہ وہ کیا ہے۔
میرے سوال کے جواب میں شاہ رخ خان نے کہا کہ ہاں لوگوں کو یہ ٹیکنیک سکھائی جاتی ہے اور آپ کو یہ سیکھنا ہوگا کیونکہ انسان اندر سے سب کچھ نہیں کر سکتا۔
کاجول نے کہا کہ میں نے شاہ رخ خان کی اس بات کو اس وقت سنجیدگی سے نہیں لیا اور پھر میرے کیرئیر میں ایک موڑ ایسا آیا تھا جہاں میں خود پر بہت زیادہ دباؤ ڈال رہی تھی اور نتیجے میں بری طرح متاثر ہوئی۔
اٴْنہوں نے کہا کہ میں لاشعوری طور پر کام کر رہی تھی، میں سب کچھ کر رہی تھی کہ یہ بھی کر دو اور یہ ڈائیلاگ بھی بول دو۔
واضح رہے اداکارہ کاجول نے اپنے اس تجربے سے سبق سیکھا اور موجودہ دور کی نوجوان نسل کو اداکاری کی ٹیکنیک سیکھنے کی ترغیب دی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

