Advertisement

اسرائیل فلسطینیوں پر ظلم و ستم کی طویل تاریخ رکھتا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کے سیکیورٹی ادارے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، ترجمان دفترخارجہ

 ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں پر ظلم و ستم کی طویل تاریخ رکھتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے خلاف بیان کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینیوں پر ظلم ڈھانے والا اسرائیل پاکستان کو انسانی حقوق پر نصیحت نہیں کرسکتا۔

ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے آج پاکستان کی عالمی رپورٹ کو متفقہ طور پر منظور کر لیا ہے۔ متعدد ریاستوں اور سول سوسائٹی کی تنظیموں نے انسانی حقوق کے فروغ میں پیش رفت پر پاکستان کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی بیان بنیادی طور پر دیگر ریاستوں کی بڑی اکثریت کے بیانات سے متصادم ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے مزید کہا کہ اسرائیل کی فلسطینیوں پر ظلم و ستم کی طویل تاریخ کے پیش نظر حقوق انسانی کے تحفظ کے بارے میں پاکستان کو اس کے مشورے یا نصیحت کی ضرورت نہیں ہے۔

Advertisement

خیال رہے کہ جنیوا میں اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق کے 53 ویں اجلاس میں پاکستان میں انسانی حقوق کے حوالے سے رپورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے اسرائیلی نمائندے نے تنقید کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version