ورزش کے چند حیران کن فائدے جنہیں آپ نہیں جانتے

ورزش کے چند حیران کن فائدے جنہیں آپ نہیں جانتے
صحت مند رہنے کے لیے متوازن غذا کے ساتھ ورزش کرنا نہایت ضروری ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق صحت مند زندگی گزارنے کا دارو مدار اس بات پر ہے کہ آپ دن میں کتنی ورزش کرتے ہیں۔
پر سکون اور خوش گوار زندگی گزارنے کے لیے انسان کا صحت مند ہونا لازمی ہے مگر ورزش کے بغیر اچھی صحت برقرار رکھنا ناممکن ہوتا ہے۔ اگر ورزش کو معمول بنا لیا جائے تو جسمانی و ذہنی طور پر فعال رہنے کے ساتھ ساتھ عمر میں بھی اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ ہمارے ہاں زیادہ تر افراد ورزش کے فوائد سے واقف نہیں ہیں اس لیے اسے زیادہ اہمیت نہیں دی جاتی۔ آج ورزش کے طبی فوائد کے جائزہ لیتے ہیں تا کہ روزانہ ورزش کو معمول بنا کر صحت مند زندگی گزاری جا سکے۔
ورزش پٹھوں کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ ہڈیوں کی طاقت بھی برقرار رکھتنے میں بھی مددفراہم کرتی ہے۔ ورزش کی وجہ سے ایسے ہارمونز خارج ہوتے ہیں جو انسانی جسم میں موجود عضلات میں امائنو ایسڈ جذب کرنے کی صلاحیت بڑھاتے ہیں۔ ورزش کرنے سے جسمانی نشونما میں بھی بہتری آتی ہے۔
عمر برھنے کی وجہ سے جِلد میں آکسی ڈیٹو تناؤ کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جس سے جِلد متاثر ہونے لگتی ہے، باقاعدگی سے ورزش کرنے سے جسم میں اینٹی آکسیڈنٹس کی مقدار بڑھتی ہے جس کی وجہ سے خون کی خلیات کی حفاظت ممکن ہوتی ہے اور خون کا بہاؤ بھی متوازن رہتا ہے۔
بڑھتا ہوا وزن کئی بیماریوں کا سبب بنتا ہےجبکہ ورزش نہ صرف صحت مند وزن کو برقرار رکھتی ہے بلکہ بلکہ اسے بڑھنے سے بھی روکتی ہے۔
جسمانی سرگرمیاں محدود ہونے کی وجہ سے دائمی بیماریوں کے لاحق ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ باقاعدگی سے ورزش کرنے سے انسولین کی حساسیت بڑھتی ہے اور دل کی صحت بھی بہتر ہوتی ہے۔ ورزش سے بلڈ پریشر کی سطح نارمل رہتی ہے اور جسم میں موجود چربی بھی کم ہوتی ہے واضح رہے کہ پیٹ کی چربی سے دل کی بیماریاں، ذیابیطس ٹائپ ٹو، اور جلد موت کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/07/495933/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/07/495933/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

