Advertisement

وزیراعظم کے لیے اسحاق ڈار کا نام میرے علم میں نہیں، قمر زمان کائرہ

قمر زمان کائرہ

پی پی رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے لیے اسحاق ڈار کا نام میرے علم میں نہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے بول نیوز کے پروگرام اب بات ہوگی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے لیے اسحاق ڈار کا نام میرے علم میں نہیں، نگراں سیٹ اپ کے ناموں کے اعلان میں کوئی جلدی نہیں ہے، نگراں سیٹ اپ کے لیے وزیراعظم نے کمیٹی بنا دی ہے۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ نگراں سیٹ اپ سےمتعلق جو ماضی میں ہوا وہ نامناسب تھا، مردم شماری پر جماعت اسلامی اور ایم کیوایم کے تحفظات ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایم کیوایم کہہ رہی ہے کہ نئی مردم شماری کے تحت انتخابات ہوں لیکن یہی ایم کیوایم یہ بھی کہہ رہی ہےکہ مردم شماری درست نہیں ہے۔

وزیر اعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے مزید کہا کہ نئی حلقہ بندیوں کے بعد الیکشن تاخیر کا شکار ہوجائے گا، مردم شماری نوٹیفائی ہوجائے تو بھی حلقہ بندیوں کے لیے 4ماہ چاہئیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
ای چالان کے نام پر ظلم! سندھ اسمبلی میں بھاری جرمانوں کے خلاف قرارداد جمع
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
کراچی: جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کو تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کی کال
Next Article
Exit mobile version