بہتر یاداشت کے لیے اس دھات کا استعمال ترک کردیں

بہتر یاداشت کے لیے اس دھات کا استعمال ترک کردیں
یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کی عمر بڑھنے کے ساتھ جسم میں کئی طرح کی تبدیلیاں جنم لیتی ہیں اور جو آپ کی مجموعی صحت کومتاثر کرتی ہیں۔ ان میں سب سے اہم دماغی صحت اوریاداشت میں کمی ہے۔
اس کمی کی وجہ جہاں عمر رسیدگی ہے تودوسری جانب ایسی بہت سے عادات ہیں جو کم عمری میں ہی یاداشت کو کم کرنے کی وجہ بنتی ہیں انہی میں ایلومینیم دھات کا استعمال ہے۔
دنیا بھر میں ایلومینیم کو مختلف طرح سے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ دھات گھروں میں کھانا پکانے کے برتنوں کے استعمال سے کر غذا کو محفوظ کرنے تک استعمال کی جاتی ہے تاہم اس کا مستقل استعمال یاداشت میں کمی کا باعث بنتا ہے۔
اگر آپ مستقبل میں ذہنی صحت کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں توآپ کو ایلومینیم کا استعمال ترک کرنا ہوگا۔ اس کی وجہ ہے کہ اس دھات کو براہ راست ہضم تو نہیں کیا جاسکتا ہے تاہم یہ جلد کے اندر جذب ہونے کی صلاحیت ضرور رکھتی ہے اس طرح جسم کے کئی افعال متاثر ہوسکتے ہیں ان ہی کے ضمنی اثرات میں یاداشت کی کمی بھی شامل ہے۔
ماضی میں کی جانے والی تحقیق کے مطابق الزائمر کی بیماری کی نشوونما میں ایلومینیم کی سطح کو اہم عنصر کے طور پر دیکھا گیا ہے۔ بدقسمتی سے ایلومینیم کو جسم سے نکالنا کافی مشکل ہے یہ کئی برس تک جسم میں جمع ہوتا رہتا ہے جو مستقبل میں یادداشت کے مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔
غذا میں ایلومینیم کے سب سے عام ذرائع کین میں پیک غذائیں اور برتن ہیں اگر ممکن ہو تو ان اشیاء کے استعمال سے یکسر گریز کریں۔ ایلومینیم پین استعمال کرنے کے بجائے، اسٹین لیس سٹیل کے کک ویئر کے استعمال کو یقینی بنائیں۔ اورجب بھی کھانے کو محفوظ کرنا مقصود ہوتو شیشے کے جار استعمال کریں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

