Advertisement

زندگی میں کئی برس کا اضافہ کرنے والی چند بہترین عادات

زندگی

زندگی میں کئی برس کا اضافہ کرنے والی چند بہترین عادات

سائنسی تحقیق کی بدولت زندگی سہل ہوگئی ہے اور کئی مسائل کے حل تلاش کر لیے گئے ہیں تاہم انسان زندگی میں اضافے کے لیے اب بھی کچھ اچھی عادات کا محتاج ہے جو اسے صحت مند رکھنے ساتھ اس کی عمرکو بڑھا سکے۔  

امریکی تحقیق میں آٹھ ایسی عادات کا انکشاف ہوا ہے جو آپ کی زندگی کو 24 سال تک بڑھا دیتی ہیں۔ درمیانی عمر میں ان آٹھ صحت مند عادات کو اپنانا آپ کی زندگی کو دہائیوں تک بڑھا سکتا ہے۔

ماہرین نے صحت مند طرز زندگی کی جن آٹھ اہم عادات کا جائزہ لیا ان میں سگریٹ نوشی نہ کرنا، اچھی خوراک لینا، بھرپور نیند لینا اور تناؤ کا انتظام کرنا، ساتھ ہی جسمانی طور پر متحرک رہنا، دوسرے لوگوں کے ساتھ مثبت سماجی تعلقات رکھنا اور نشہ نہ کرنا شامل ہیں۔

ایک تحقیق کے مطابق 40 برس کی خواتین اگران آٹھوں عادات کو اپناتی ہیں تو یہ ان کی زندگی کو اوسطاً 21 سال تک بڑھا سکتی ہے بہ نسبت ایسی خواتین کے جن میں یہ عادات موجود نہ ہو۔

Advertisement

اسی طرح  ان تمام آٹھ عادات کے ساتھ 40 برس کے مرد حضرات بھی اوسطاً 24 سال تک اپنی زندگی کو بڑھا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس تحقیق میں امریکہ کے تقریباً 720,000 فوجیوں کی طرز زندگی کے حوالے سے  سوالناموں پر مشتمل سروے کے نتایج اور طبی ریکارڈ کا تجزیہ کیا گیا جن کی عمریں40  سے 99 برس کے درمیان تھی ۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/07/586064/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/07/586064/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version