ہائیرایجوکیشن کمیشن ترمیمی ڈرافٹ کا معاملہ، احسن اقبال کاوزیراعظم کوخط

ہائیرایجوکیشن کمیشن ترمیمی ڈرافٹ کے معاملے پراحسن اقبال نے وزیراعظم کوخط لکھ دیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے وزیراعظم شہبازشریف کو خط میں لکھا کہ امید کرتا ہوں کہ آپ ایچ ای سی ترمیمی بل رکوائیں گے، آپ یقینی بنائیں کہ ایچ ای سی ترمیمی بل اصل حالت میں بحال ہو۔
احسن اقبال کی جانب سے وزیراعظم کو خط میں لکھا گیا کہ ایچ ای سی ترمیمی بل بغیر بحث اور مشاورت کے پارلیمنٹ میں لایا جا رہا ہے، ایچ ای سی آرڈینینس میں ترامیم اس کی آزادی پر قبضے کے مترادف ہیں۔
وفاقی وزیر نے خط میں لکھا کہ ترامیم سے ایچ ای سی غیر اہم ادارے کے طور پر وزارت تعلیم کے ماتحت ہوجائے گا، متعدد نئی ترامیم ایچ ای سی کے خاتمے کی کوشش ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/07/625249/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/07/625249/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

