کیا آپ شاہ رخ اور گوری کا دوسرا نام جانتے ہیں؟

کیا آپ شاہ رخ اور گوری کا دوسرا نام جانتے ہیں؟
بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان اور گوری چھبر کو ایک دوسرے سے شادی کرنے کے لیے اپنا نام تبدیل کرنا پڑا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک پرانے انٹرویو میں اداکار شاہ رخ خان انکشاف کیا تھا کہ گوری سے آریا سماج کے مطابق شادی کے لیے انہوں نے اپنا نام تبدیل کیا اور شادی کے لیے اپنا نام جیتندر کمار تلی کا انتخاب کیا۔
شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ یہ نام انہوں نے دو فلم اسٹارز جیتندر اور راجندر کمار کو خراح تحسین پیش کرنے کے لیے چنا تھا۔
گوری نے بھی نکاح کے موقع پر ایسا ہی کیا اور انہوں نے نکاح کی تقریب میں اپنا نام عائشہ رکھا۔
خیال رہے اداکار شاہ رخ خان نے ایک اور انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے یہ بات بہت سارے لوگوں کو نہیں بتائی تھی، البتہ دونوں نے آریہ سماج شادی اور نکاح کے علاوہ کورٹ میرج بھی کی تھی۔
واضح رہے کہ کنگ خان نے اکتوبر 1991 میں گوری سے شادی کی تھی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/07/628586/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/07/628586/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

