Advertisement

آن لائن ایپ سے قرض لینے والے 2 بچوں کے بیروزگار باپ نے خودکشی کرلی

آن لائن ایپ کے ذریعے قرض لینے والے 2 بچوں کے بے روزگار باپ نے خود کشی کرلی۔ 

راولپنڈی کے رہائشی 42 سالہ محمد مسعود نے بچوں کی فیس اور مکان کا کرایہ ادا کرنے کے لیے 13 ہزار روپے کا قرض لیا تھا جسے وہ سود سمیت ادا نہیں کرسکے اور قرضہ چکانے کے لیے ایک آن لائن ایپ سے مزید قرضہ لے لیا۔

بعد ازاں کچھ وقت میں قرضے کی رقم سود سمیت 7 لاکھ روپے ہوگئی اور پھر قرضہ دینے والوں نے اپنے پیسوں کا مطالبہ شروع کردیا ،یہاں تک کہ انہیں دھمکیاں ملنے لگی جس سے تنگ آکر دو بچوں کے باپ نے خود کشی کرلی۔

محمد سومرو نے کی اہلیہ نے بتایا کہ 6 ماہ قبل میرے شوہر کی نوکری ختم ہوگئی تھی اور بچوں کی فیس، گھر کا کرایہ ادا کرنے کے لیے پیسے نہیں تھے جس پر انہوں نے آن لائن ایپ سے 13 ہزار کا قرضہ لیا جو کچھ دنوں بعد ایک لاکھ روپے ہوگیا اور پھر انہوں نے ایک اور ایپ سے مزید قرضہ لیا جو 7 لاکھ روپے تک ہوگیا تھا۔

متوفی کی اہلیہ نے سوشل میڈیا ایپس کے ذریعے مجبور افراد کو فوری قرض دینے والی ایپس کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے، مسعود کے اہل خانہ قرض ایپ والوں کے خلاف پولیس کو درخواست دے رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی میں ڈمپرز اور ہیوی ٹریفک کی نقل و حرکت پر دو ماہ کی پابندی عائد
وزیراعظم ہاؤس میں دیوالی کی شاندار تقریب، اقلیتوں کے حقوق اور خدمات کو خراجِ تحسین
ٹماٹر کی قیمت میں ہوشربا اضافے کی بڑی وجہ سامنے آ گئی
ملکی معیشت کے لیے خوشخبری، بلوچستان میں بیلاروس کے اشتراک سے ٹریکٹر اسمبلی پلانٹ قائم ہوگا
کراچی سے افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل جاری، 50 ایکڑ سے زائد زمین واگزار
آئی سی ٹی برآمدات میں زبردست اُڑان، 24.6 فیصد تجارتی سرپلس کا اضافہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version