بھارت، دہلی ایئرپورٹ پر بھاری تعداد میں غیر ملکی کرنسی کی اسمگلنگ ناکام

بھارت کے دہلی ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے بھاری تعداد میں غیر ملکی کرنسی بیرون ملک اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائے اڈے پر کسٹم حکام نے بھاری تعداد میں غیر ملکی کرنسی بیرون ملک اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔
بھارتی کسٹم ڈپارٹمنٹ کے مطابق ہندوستان میں کسی بھی ہوائی اڈے کے ذریعے غیر ملکی کرنسی کی اسمگلنگ کا یہ اب تک کا سب سے بڑا معاملہ ہے۔
دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کسٹم حکام نے جمعہ کو تین تاجکستانی شہریوں سے 10 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کی غیر ملکی کرنسی ضبط کی۔ غیر ملکی کرنسی مبینہ طور پر سامان میں رکھے جوتوں کے اندر چھپائی گئی تھی۔
ملزمان کو حکام نے اس وقت روکا جب وہ استنبول جانے والی پرواز میں سوار ہونے جارہے تھے۔
کسٹم ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کے سامان کی تفصیلی جانچ کے نتیجے میں ان سے غیر ملکی کرنسی 7 لاکھ 20 ہزار امریکی ڈالر اور 4 لاکھ 66 ہزار 2 سو یورو برآمد ہوئی، جو بھارتی کرنسی میں 10.6 کروڑ روپے کے مساوی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ غیر ملکی کرنسی ضبط کرلی گئی ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔
کسٹم ڈپارٹمنٹ کے مطابق بھارت میں کسی بھی ہوائی اڈے کے ذریعے غیر ملکی کرنسی کی اسمگلنگ کا یہ اب تک کا سب سے بڑا معاملہ ہے۔
کسٹم کے ایک سینئر عہدیدار نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ گرفتار تاجکستانی شہریوں میں ایک نابالغ بھی شامل ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/07/660479/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/07/660479/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

