Advertisement

ہمارے کسی بھی کام سے شہر کی خوبصورتی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، خالد آرائیں

ہمارے کسی بھی کام سے شہر کی خوبصورتی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، خالد آرائیں

خالد آرائیں نے کہا ہے کہ ہمارے کسی بھی کام سے شہر کی خوبصورتی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب سے آل پاکستان کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن اور پٹاپا کے وفد نے چیئرمین خالد آرائیں کی قیادت میں ملاقات کی جس میں شہر کے مختلف علاقوں میں زیر زمین کیبل ڈالنے کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

مرتضیٰ وہاب نے کیبل آپریٹرز کے مسائل کو حل کروانے کی ہر ممکن یقین دہانی کروائی۔

اس موقع پر خالد آرائیں نے کہا ہم بھی چاہتے ہیں کہ ساری تاریں زیر زمین چلی جائیں ، اس کے لیے بلدیہ عظمی کراچی کی مدد درکار ہے۔

خالد آرائیں نے مرتضیٰ وہاب سے مطالبہ کیا کہ زیرزمین کیبل ڈالنے کے لیے روڈ کٹنگ چارجز ختم کردیے جائیں اور اس سلسلے میں قانون سازی کی جائے۔

Advertisement

مرتضیٰ وہاب نے خالد آرائیں کو شہر کی دو شاہراﺅں کی جانب توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ آپ ان دو جگہوں پر کیبل کو زیر زمین کرنے کا کام مکمل کریں، پھر اسی ماڈل کا دوسری شاہراہوں پر نفاذ کیا جائے گا۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خالد آرائیں نے کہا ہم جو بھی سڑکیں کھودیں گے اس کی تعمیر کے کاموں کو بھی اپنی مدد آپ کے تحت ہی سرانجام دیا جائے گا، ہمارے کسی بھی کام سے شہر کی خوبصورتی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

خالد آرائیں نے کہا ہے کہ شہر سے بے ہنگم اور لٹکے ہوئے کیبلز کو زیر زمین کرنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں، بلدیہ عظمی کراچی ہمارے ساتھ تعاون کرے اور ہمیں روڈ کٹنگ چارجز سے مستثنی قرار دے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی تقریبا کئی سو کلو میٹر پر پھیلا ہوا ہے، زیر زمین کیبل ڈالنے کے لیے ہمارا اربوں کا سرمایہ لگے گا جس کے لیے ہم تیار ہیں مگر اس کے لیے ہمیں میئر کراچی کا تعاون بھی درکار ہوگا۔

 خالد آرائیں نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ میونسپل کمشنر ڈی ایم سی صدر اختر علیٰ شیخ  کے آپریشن میں ہماری زیر زمین تاریں بھی کاٹی گئیں۔آپ سے گزارش ہے کہ ڈی ایم سی صدر کو تاریں کاٹنے سے روکنے کے لیے احکامات جاری کریں۔

چیئرمین کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن خالد آرائیں کا مزید کہنا تھا کہ آل پاکستان کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن اور پٹاپا جلد میئر کراچی کو مکمل پلان بنا کر دے گی جس میں کب اور کیسے کام کو مکمل کیا جائے اس کی تفصیل سے آگاہ کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی میں پانی کا بدترین بحران ، شہریوں کی زندگی اجیرن ہو گئی
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی، نوٹیفکیشن جاری
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version