Advertisement

پی سی بی صرف 5.75 فی صد حصے کے باوجود اربوں کا مالک

آئی سی سی مالیاتی ماڈل سے پی سی بی کو 5.75 فی صد حصہ ملے گا جو اربوں روپے ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کو 2024-27 میں آئی سی سی کے مالیاتی ماڈل سے 34.51 ملین ڈالرز ملیں گے، جو آئی سی سی کی کل آمدنی کا 5.75 فی صد حصہ ہے۔

جبکہ بھارتی کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی کو 2024-27 میں آئی سی سی کی کل آمدنی کا 38.5 فیصد ملے گا۔

واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے 600 ملین ڈالر کے پول کی آمدنی میں حصہ لینے کا اعلان کیے جانے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعتراض بھی اٹھایا ہے۔

بھارتی کے بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ (بی سی سی آئی) کو آئی سی سی مالیاتی پول سے سب سے زیادہ حصہ ملا، جس نے 230 ملین امریکی ڈالر کمائے، جو آئی سی سی کی مجموعی آمدنی کا 38.5 فیصد بنتا ہے۔

Advertisement

دوسری جانب پی سی بی نے مجموعی رقم کا 5.75 فیصد حاصل کیا اور 2024-27 کے دوران 34.51 ملین ڈالر کمائے۔

اگرچہ پی سی بی کے حصے میں پہلے کی کمائی سے تقریبا دوگنا اضافہ ہوا ہے ، لیکن بورڈ نے موجودہ نظام پر عدم اطمینان کا اظہار کیا جو آمدنی کے حصے کا فیصلہ کرتا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پی سی بی نے اپنے آئینی حق کے مطابق گزشتہ چند ہفتوں اور آئی سی سی کے اجلاسوں میں مسلسل اضافی معلومات طلب کی ہیں تاکہ ہر معیار کو اہمیت دینے اور تقسیم کے حساب کے پیچھے کی منطق کو بہتر طور پر سمجھا جا سکے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ تمام متعلقہ معلومات، ڈیٹا اور فارمولے کی عدم موجودگی میں اتنا اہم فیصلہ جلد بازی میں نہیں کیا جانا چاہیے۔

پی سی بی نے تجویز پیش کی تھی کہ ماڈل کی منظوری کے لیے ووٹنگ کا عمل آئی سی سی کے اگلے اجلاس تک ملتوی کردیا جائے۔ تاہم دیگر اراکین نے پاکستان بورڈ کی تجویز سے اتفاق نہیں کیا جس کی وجہ سے آئی سی سی نے اس ماڈل کو حتمی شکل دی۔

اگرچہ پی سی بی ریونیو ماڈل سے متفق نہیں ہے لیکن اس نے اس حقیقت کا خیرمقدم کیا ہے کہ بورڈ پہلے کے مقابلے میں دوگنا رقم حاصل کرے گا۔

Advertisement

بیان میں مزید کہا گیا کہ بالآخر ارکان کی اکثریت نے اس آئٹم کو مؤخر کرنا ممکن نہیں سمجھا اور ماڈل کی منظوری کے حق میں ووٹ دیا جبکہ پی سی بی نے اپنے اختلاف کو اصولی طور پر ریکارڈ کیا۔

انہوں نے کہا کہ آمدنی میں اضافے کا مطلب یہ ہوگا کہ کرکٹ کی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لئے کہیں زیادہ سرمایہ کاری کی جاسکتی ہے اور یہ پاکستان کرکٹ کو نئی بلندیوں پر لے جانے میں فائدہ مند ثابت ہوگا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/07/695154/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/07/695154/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان اور بھارت کے درمیان دوسرا ہائی وولٹیج ٹاکرا 21 ستمبر کو ہونے کا امکان
میچ ہارگئے توکیا ہوا جنگ توہم جیتے'، پاکستانی شائقین کے بھارت پر کرارے وار
بھارتی ٹیم کے نامناسب رویے پر پاکستانی ٹیم مینیجر کا احتجاج
سوریا کمار کی ابتدائی فتح کو پہلگام واقعے اور آپریشن سندور سے جوڑنے کی بھونڈی کوشش
دشمنی لاکھ سہی ختم نہ کیجئے رشتہ ، دل ملے نہ ملے ہاتھ ملاتے رہئے !
ایشیا کپ، کمزور ٹیم کے بڑے دعوے دھڑن تختہ، بھارت نے پھر پاکستان کو ہرا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version