Advertisement

پی سی بی کی نئی مینجمنٹ کمیٹی تشکیل، ذکا اشرف چیئرمین مقرر

چوہدری ذکا اشرف

پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے نئے چیئرمین ذکاء اشرف نے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وفاقی حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی نئی مینجممنٹ کمیٹی تشکیل دی تھی وفاقی کابینہ نے سمری سرکولیشن کے ذریعے پی سی بی کی نئی مینجمنٹ کمیٹی بنانے کی منظوری دی۔ نئی کمیٹی میں ذکا اشرف کو پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔

چارج سنبھالنے کے بعد چوہدری ذکاء اشرف نے پاکستان کرکٹ بورڈ  ہیڈ کواٹرز آئے، جہاں بورڈ کے اعلیٰ عہدیداروں نے ذکاء اشرف کا استقبال کیا جب کہ ذکاء اشرف کے چارج سنبھالنے کی کاغذی کارروائی مکمل کرلی گئی ہے۔

ذکاء اشرف آج نئی مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ پی سی بی کی نئی مینجمنٹ کمیٹی کا پہلا اجلاس نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہوگا جس میں کرکٹ بورڈ کی آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی نئی مینجمنٹ کمیٹی 4 ماہ کے لیے بنائی گئی ہے جو بورڈ کے آئی سی سی سمیت دیگر امور کو دیکھے گی۔

Advertisement

پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی 10 ارکان پر مشتمل ہے جس میں کلیم اللہ خان، اشفاق اختر، مصدق اسلام، عظمت پرویز، ظہیر عباس، خرم سومرو، خواجہ ندیم، مصطفیٰ رمدے اور ذوالفقار ملک شامل ہیں۔

خیال رہے کہ ذکاء اشرف سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاملات نجم سیٹھی چلا رہے تھے تاہم پاکستان پیپلز پارٹی نے چیئرمین پی سی بی کے لیے ذکاء اشرف کا نام تجویز کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version