فیفا ویمنز ورلڈ کپ میں نئی تاریخ رقم، مراکش کی نوحیلہ بینزینا پہلی باحجاب کھلاڑی بن گئیں

مراکش خواتین فٹ بال ٹیم سے تعلق رکھنے والے نوحیلہ بینزینا تاریخ میں پہلی باحجاب کھلاڑی بن گئی جس نے فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق فیفا ویمنز ورلڈ کپ میں مراکش کی ٹیم اپنے دوسرے میچ میں جنوبی کوریا کے خلاف میدان میں اتری تو ٹیم میں باحجاب نوحیلہ بینزینا بھی شامل تھی جس نے نئی تاریخ رقم کر دی۔
واضح رہے کہ فیفا نے کھیل کے میدان میں مذہبی طور پر سر ڈھانپنے پر پابندی کو 2014 میں ختم کر دیا تھا، فیفا نے یہ پابندی صحت اور حفاظت کو جواز بنا کر لگائی تھی۔
جنوبی کوریا کے خلاف میچ میں نوحیلہ بینزینا کی باحجاب شرکت پر مسلم ویمن ان اسپورٹس نیٹ ورک کی شریک بانی اسماء بلال نے کہا کہ مسلمان لڑکیاں نوحیلہ کو دیکھ کر متاثر ہوں گی۔
اسماء بلال نے کہا کہ مسلمان لڑکیاں بھی اب فٹ بال کے کھیل میں زیادہ دلچسپی لیں گی اور دوسرے کھیلوں میں بھی اس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
مراکش کی نوحیلہ بینزینا ایک پروفیشنل فٹ بالر ہیں ان کی ٹیم مراکش کی لیگ میں 8 مرتبہ چمپیئن رہ چکی ہے۔
واضح رہے کہ مراکش کی خواتین قومی فٹ بال ٹیم فیفا ورلڈ کپ تک رسائی حاصل کرنے والی عرب خطے کی پہلی ٹیم ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/07/710819/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/07/710819/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

