کیا آپ بھی اکثر چیزیں بھول جاتے ہیں؟ کہیں اس کی وجہ یہ تو نہیں

کیا آپ بھی اکثر چیزیں بھول جاتے ہیں؟ کہیں اس کی وجہ یہ تو نہیں
کیا آپ اکثر مہینے کا بل دینا بھول جاتے ہیں، اور وقت کے ساتھ ساتھ چیزیں گم ہونے کا عمل بڑھنے لگا ہے۔ کبھی کبھارچیزوں یا باتوں کا بھول جانا عام بات ہے مگر یہ معمول بن جائے تو یقیناً پریشانی کی بات ہے۔
یہاں پر یاداشت میں کمی کی چند وجوہات بیان کی جارہی ہیں تاکہ آپ ان پر عمل کر کے یاداشت کو بہتر بنا سکیں۔
وٹامن بی 12
یہ وٹامن بےحد اہمیت کا حامل ہے کیونکہ یہ ڈی این اے اور خون کے سرخ خلیات بنانے کا کام انجام دیتا ہے۔ اس کی کمی کئی علامات جیسے تھکاوٹ، کمزوری، یاداشت میں کمی کی صورت میں سامنے آتی ہے۔ اگرآپ بھی چیزیں بھولنے لگے ہیں توہوسکتا ہے اس وٹامن کی کمی ہو۔
تھائی رائیڈ
کیا آپ جانتے ہیں تھائی رائیڈ گلینڈ دماغی افعال میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے، اگر یہ گلینڈ ہارمون کا زیادہ یا کم اخراج کرتا ہے تو ایسی صورت میں بھی یاداشت کے مسائل جنم لیتے ہیں۔
جگر کے امراض
جگر کے امراض کی صورت میں یاداشت کی کمی جیسے مسائل سامنے آسکتے ہیں۔
ادویات
کچھ ادویات جیسے اینٹی ڈپریسنٹ یاداشت کی کمی کا باعث بنتی ہیں، اگر آپ بھی یہ ادویات استعمال کر رہے ہیں اور یاداشت میں کمی کا سامنا ہے تومعالج کو آگاہ کریں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/07/745686/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/07/745686/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

