Advertisement

ایشیا کپ 2023، لیجنڈری بیٹسمین جاوید میانداد کا اہم بیان سامنے آ گیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ 2023 کے لیے بھارت کو پاکستان آنا چاہیے۔

مقامی میڈیا کی خبر کے مطابق جاوید میانداد نے اس بات پر زور دیا کہ ملک کے اندر سیکیورٹی کے مسائل حل ہو چکے ہیں اور کوئی وجہ نہیں کہ بھارت کو پاکستان کا دورہ نہ کرنا چاہیے۔

سابق بیٹسمین جاوید میانداد نے کہا کہ ایک پوڈ کاسٹ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی کے بارے میں کوئی فکر نہیں ہونی چاہیے کیونکہ ہمیں یقین ہے کہ موت تب آئے گی جب اس کا مقدر ہوگا۔

جاوید میانداد نے ایک مشہور یوٹیوبر کے ساتھ پوڈ کاسٹ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کو یقینی طور پر پاکستان آنا چاہئے۔

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے ایشیا کپ 2023 کے لیے پاکستان جانے سے مسلسل انکار نے ٹورنامنٹ کا مستقبل خطرے میں ڈال دیا ہے۔

Advertisement

سابق عظیم کھلاڑی نے یہ بھی کہا کہ 2012-13 میں گرین شرٹس کے بھارت کے دورے کے بعد بھارت اپنے سابقہ وعدوں کو پورا نہیں کرسکا۔

میانداد کے مطابق اگر وہ آج ہمیں بلاتے ہیں تو ہم چلے جائیں گے، لیکن انہیں اس اقدام کو واپس کرنا چاہئے۔ بات یہ ہے کہ آخری بار ہماری ٹیم بھارت گئی تھی اور تب سے بھارتی ٹیم یہاں نہیں آئی ہے اور اب ان کی باری ہے۔

پاکستان کے سابق کپتان نے یہ بھی کہا کہ ہمسایوں کے ساتھ صحت مند تعلقات قائم ہونے چاہئیں کیونکہ اس سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا۔

جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ بھارتی بھی اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ ہم پڑوسی ہیں اور اس لیے ہم بہت سی چیزوں کا تبادلہ کر سکتے ہیں۔

جاوید میانداد نے مزید کہا کہ اس طرح کے تعلقات دونوں ممالک کو فائدہ پہنچائیں گے لیکن صرف اس صورت میں جب تبادلہ باہمی ہو۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جنوبی افریقی بیٹر ڈی کوک اور صائم ایوب کے ناپسندہ ترین ریکارڈ
لاہوریوں کا نیا ریکارڈ، پاک جنوبی افریقا میچ میں قذافی اسٹیڈیم ہاؤس فل
بڑی اننگز کا طویل عرصے سے انتظار تھا، اب تسلسل برقرار رکھنا ہے،  بابراعظم
کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
بابر کی فارم میں شاندار واپسی ، مداحوں نے خوب لطف اٹھایا، آؤٹ ہوتے ہی اسٹیڈیم خالی ہو گیا
پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے کر سیریز نام کر لی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version