Advertisement

دپیکا پڈوکون نے اپنی سحرانگیز خوبصورتی کا راز بتا دیا

دپیکا پڈوکون

دپیکا پڈوکون نے اپنی سحرانگیز خوبصورتی کا راز بتا دیا

دپیکا پڈوکون بالی ووڈ کی انتہائی مقبول اداکارہ ہیں جنہوں نے نہ صرف اپنی لاجواب اداکاری بلکہ اپنے سحرزدہ کردینے والے حسن سے لاکھوں دلوں کو اپنا گرویدہ بنالیا ہے۔

دپیکا نے بالی ووڈ  کے مشہور اداکار رنویر سنگھ سے شادی کی ہے اس جوڑی کو فلم انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

دپیکا بے حد خوبصورت اور نہایت سادہ مزاج رکھتی ہیں اسی طرح وہ اپنی جلد کی حفاظت میں ایک سادہ مگر اہم روٹین کو فالو کرتی ہیں۔

دیپیکا پڈوکون کے اسکن کیئر میں صرف تین مراحل شامل ہیں جس پر وہ روزانہ عمل کرتی ہیں، ان میں پہلے جلد کی صفائی، ہائیڈریٹ اور پھر پروٹیکٹ کرنا۔

دپیکا کا کہنا ہے کہ اگر آپ تین باتوں پر ہی عمل کرلیں تو آپ کی جلد ہمیشہ جواں اور خوبصورت رہے گی۔

Advertisement

اداکارہ نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنے ماڈلنگ اور اداکاری کے کیریئر کا آغاز کرنے کے بعد بیس کی دہائی میں اپنی جلد میں کافی نمایاں تبدیلیاں دیکھیں جن میں داغ دھبے، جھریاں اور  گہری رنگت۔ یہ سب باہر دھوپ میں شوٹنگ اور سخت موسمی حالات میں سفر کرنے کا نتیجہ تھا کیونکہ وہ 16 برس کی عمر تک ایک پیشہ ور بیڈمنٹن کھلاڑی رہ چکی تھیں۔

Advertisement

دپیکا اتنی مصروف زندگی میں بھی اپنی جلد کی دیکھ بھال کرنا نہیں بھولتی کیونکہ وہ اس طرح خود کو  توانا محسوس کرتی ہیں۔ دپیکا کا کہنا ہے کہ جلد کے حفاظت کا یہ عمل چاہے تیس سیکنڈ کا ہو یا تیس منٹ کا ہو ضرور کرنا چاہئے اور اپنی دیکھ بھال میں وقت ضرور صرف کرنا چاہئے۔

دپیکا کی طرح سادہ اور موثر اسکن کیئر روٹین پر عمل کرنے کے لیے، اپنے چہرے کو ایسے کلینزر سے دھوئیں جو آپ کی جلد کی قسم کے مطابق ہو۔ اگلا مرحلہ اپنی جلد کو مناسب موئسچرائزر سے ہائیڈریٹ کرنے کا ہے۔ آپ ہائیڈریٹنگ سیرم جیسے ہائیلورونک ایسڈ یا سنیل میوسن بھی شامل کرسکتے ہیں۔ اور آخر میں اہم بات یہ ہے کہ اپنی جلد کو براڈ اسپیکٹرم سن اسکرین سے تحفظ دیں۔ مزید برآں، ہر 3-4 گھنٹے کے بعد سن اسکرین کو دوبارہ لگانا نہ بھولیں۔

کام کے لحاظ سے، دیپیکا پڈوکون آخری بار فلم پٹھان میں نظر آئی تھیں۔ ان کے آنے والے پروجیکٹس میں جوان، فائٹر اور کالکی شامل ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/07/770862/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/07/770862/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
آئی فون 17، ایپل کا نیا جادو، فیچرز دیکھ کر صارفین دنگ رہ گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version