Advertisement

بلڈ پریشر کوکم کرنے میں مددگار مشقیں، جو گھر پر کی جاسکتی ہیں

بلڈ پریشر

بلڈ پریشر کوکم کرنے میں مددگار مشقیں، جو گھر پر کی جاسکتی ہیں

دنیابھر میں بلڈ پریشر کو توازن میں رکھنے کے لیے مختلف ادویات استعمال کی جاتی ہیں تاہم حال ہی میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق کچھ مشقیں بلڈ پریشر کو کم کرنے میں حیرت انگیز کام کرتی ہیں۔

بلڈ پریشرکو خاموش قاتل کہاجاتا ہے اور یہ کئی موذی امراض کی بنیادی وجہ بھی ہے، بلڈپریشر کی کوئی واضح علامات محسوس نہیں ہوتی اس لیے مریض وہ تمام کام اورغذا کو معمولات زندگی میں جاری رکھتا ہے جو اس کے بڑھنے کے اصل محرکات ہوتے ہیں۔

تاہم ایک تحقیق کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جامد ورزشیں، جنہیں فٹنس کے ماہرین کے مطابق   آئسومیٹرک کہاجاتا ہے، جیسے چلنے، دوڑنے یا سائیکل چلانے کی نسبت بلڈ پریشر کو کم کرنے میں کار گر ثابت ہوتی ہیں۔

برٹش جرنل آف اسپورٹس میڈیسن میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے مصنف ڈاکٹر جیمی اوڈرسکول کا ان مشقوں کے بارے میں کہنا ہے کہ یہ دو منٹ تک جاری رکھنے سے پٹھوں میں تناؤ بڑھتا ہے، پھر جب آپ آرام کرتے ہیں تو یہ اچانک خون کے بہاؤ کو بڑھا دیتی ہیں۔

کینٹربری کرائسٹ چرچ یونیورسٹی میں ان کی ٹیم نے 1990 سے شائع ہونے والے 270 ٹرائلز کے نتائج کا جائزہ لیا، جس میں تقریباً 16,000 رضاکار شامل تھے، یہ دیکھنے کے لیے کہ وہ بلڈ پریشر پر مختلف ورزشوں کے اثرات کے بارے میں کیا نتیجہ اخذ کر سکتے ہیں۔

Advertisement

ان کا خیال ہے کہ صحت کے حکام کو اب ہائی بلڈ پریشر کی روک تھام اور علاج کے لیے رہنما اصولوں کو اپ ڈیٹ کرنا چاہیے، جو دل کا دورہ پڑنے یا فالج کا باعث بن سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بلڈ پریشر کے مریض دن میں دو بار جامد ورزشیں کر سکتے ہیں اور دل کی بیماری اور ہائی بلڈ پریشر سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

ساتھ ہی طرز زندگی کے دیگر مسائل جیسے تمباکو نوشی، الکحل اور نمک کا استعمال بھی اہمیت رکھتے ہیں اوعر ضروری ہے کہ ان سے بھی بچا جائے۔

یہاں چھ کم توانائی والی ورزشیں بتائی جارہی ہیں جو دباؤ کو دور کرسکتی ہیں۔

کاف ریز ہولڈ

Advertisement

اس مشق میں دونوں ہاتھوں میں وزن اٹھا کر پھر اپنی ایڑیاں زمین سے اٹھائیں، پھر اسی پوزیشن میں ایک منٹ تک کھڑے رہیں۔

اسکواٹ

بیٹھنے کی پوزیشن میں بیٹھیں اس کے بعد، اپنے آپ کو اسکواٹ پوزیشن میں نیچے رکھیں، جہاں تک ممکن ہو نیچے جائیں۔ اسے 30 سیکنڈ تک رکھنے کی کوشش کریں۔

اسٹیٹک لنج

Advertisement

اپنے ایک پیر کو موڑ کر آگے رکھیں جبکہ دوسرے پیر کو پیچھے اور ہاتھوں کو کمر پر رکھیں۔ یاد رہے کہ آپ کے گھٹنے کو 90 ڈگری تک جھکنا چاہئے۔ 30 سیکنڈ تک اس عمل کو جارہ رکھیں اور پھر دوسری ٹانگ سے دہرائیں۔

برج

زمین پر سیدھا لیٹیں پھر آہستہ سے اپنے کمر کو اٹھائیں تاکہ آپ کا پچھلا حصہ زمین سے اوپر ہو جائے۔ ایک بار جب آپ پل کی پوزیشن میں ہوں تو اسے دس سیکنڈ تک جاری رکھیں۔

وال اسکواٹ

Advertisement

یہ مشق بھی اسکواٹ کی طرح انجام دی جاتی ہے مگر اسے دیوار کے سہارے کے ساتھ کیا جاتا ہے۔

دیوار کے ساتھ ٹیک لگا کر بیٹھیں اور کولہوں کو 90 ڈگری کے زاویے پر گھٹنوں کے ساتھ بیٹھنے کی پوزیشن میں نیچے رکھیں۔ کم از کم دس سیکنڈ تک اس پوزیشن کو قائم رکھیں۔

پلانک

اپنے جسم کو سیدھا رکھیں، اپنے سر سے اپنی ایڑیوں تک، اور اپنے کندھوں کو نیچے رکھیں۔ جب تک آپ کر سکتے ہو اس پوزیشن کو اپنائیں رکھیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/07/780203/amp/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/07/780203/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version