کیا اداکار ارجن رام پال کی بیٹی بھی بالی وڈ کا حصہ بننے جا رہی ہیں؟

بالی وڈ اداکار ارجن رام پال کی بیٹی سے متعلق چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تصویر کیا جا رہا ہے کہ شاید اداکار ارجن رامپال کی بیتی بھی بالی ود انڈسٹری میں قدم رکھنے کی خوائشمند ہیں۔
حال ہی میں ارجن رام پال نے بیٹی مائیرا رام پال کی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ایک فشن شو کے دوران ریمپ پر واک کر رہی ہیں۔
ارجن رام پال نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے تحریر کیا کہ انہیں اپنی بیٹی پر بہت فخر محسوس ہو رہا ہے۔
اداکار کی اس پوسٹ پر ان کی گرل فرینڈ گیبریئلا ڈیمٹریاڈیس نے بھی ارجن کی بیٹی کو بھرپور انداز میں داد دی۔
واضح رہے کہ ارجن رام پال نے بھی اپنے فنی کیریئر کی شروعات ماڈلنگ سے کی تھی جبکہ ان کی پہلی فلم پیار عشق اور محبت تھی۔
ارجن کو فلم آنکھیں سے کامیابی ملی، اس کے بعد انہوں نے دل کا رشتہ، دل ہے تمہارا، اعلان، ڈان، راون، ہاؤس فلم اور اوم شانتی اوم جیسی کامیاب فلموں میں کام کیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/07/869563/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/07/869563/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News