ہندوستانی سنیما میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلمیں

ہندوستانی سنیما میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلمیں
سپر ہٹ فلموں کی کامیابی سے فائدہ اٹھانے کے لیے میکرز سیکوئل بناتے ہیں آج ان ہی سیکوئل کی بات کی جارہی جس نے ہندوستانی سنیما کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں جگہ بنائی۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس فہرست میں ٹاپ 3 میں بالی ووڈ کی ایک بھی فلم نہیں ہے؟
اس فہرست میں پہلا نام فلم باہوبلی 2جو سال 2017 میں آئی تھی، سپر بلاک بسٹر فلم ‘باہوبلی’ کا سیکوئل تھا۔
فلم باہوبلی کو ایس ایس راجامولی نے ڈائریکٹ کیا تھا یہ ہندوستانی سنیما کی تاریخ میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والا سیکوئل ہے۔
فلم نے دنیا بھر میں 1800 کروڑ سے زیادہ کا بزنس کیا۔
دوسرے نمبر پر جنوبی سنیما کی ایک اور بلاک بسٹر پین انڈیا فلم ‘کے جی ایف چیپٹر 2’ ہے۔
فلم کی ہدایت کاری پرشانت نیل نے کی تھی ، فلم ‘کے جی ایف چیپٹر 2’ میں یش کے ساتھ سنجے دت، روینہ ٹنڈن اور سری ندھی شیٹی اہم کرداروں میں تھے۔
فلم نے دنیا بھر میں 1200 کروڑ کمائے۔
سپر اسٹار رجنی کانت کے ساتھ اکشے کمار کی فلم 2.0 اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے۔
اس فلم نے دنیا بھر میں 720 کروڑ کمائے۔
چوتھا نام سلمان خان کی فلم ‘ٹائیگر زندہ ہے’ کا ہے جس نے باکس آفس پر دنیا بھر میں 565 کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا۔
اس کے علاوہ عامر خان کی فلم دھوم 3 کو ریلیز ہوئے 10 سال ہوچکے ہیں لیکن اس فلم نے ایک ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ یہ فلم فلم دھوم کا سیکوئل تھا جس میں جان ابراہم، ہریتک روشن اس سے قبل کام کر چکے ہیں۔ جبکہ عامر خان تیسری فلم میں تھے۔ اس فلم کا کریز بہت زیادہ تھا۔ یہ فلم باکس آفس پر ہٹ ہوئی اور آل ٹائم بلاک بسٹر ثابت ہوئی۔
100 کروڑ کے بجٹ میں بننے والی اس فلم نے دنیا بھر میں 550 کروڑ کمائے تھے۔
ہریتک روشن کی سپر ہیرو فلم کرش کا سیکوئل بھی بنایا گیا جسے لوگوں نے بے حد پسند کیا۔
راکیش روشن کی یہ فلم یکم نومبر 2013 کو ریلیز ہوئی تھی جس نے دنیا بھر میں 400 کروڑ کمائے۔
یہ ہی نہیں بلکہ اجے دیوگن کی فلم ‘دریشیم 2’ نے باکس آفس پر 345 کروڑ کمائے۔
تاریخی ڈرامہ ‘پونیئن سیلوان 2’ رواں سال 28 اپریل کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی جس نے دنیا بھر کے باکس آفس پر 300 کروڑ کمائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

