Advertisement

عرق گلاب میں صرف یہ جز ملائیں جلد کے تمام مسائل سے چھٹکارہ پائیں

عرق گلاب

صحت کی حفاظت ہو یا جلد کی عرق  گلاب کو ایک خاص اہمیت حاصل ہے یہی وجہ ہے گلاب کے عرق کو سب سے صحت بخش عرق کہاجاتا ہے۔

گلاب کو پھولوں کا سردار کہا جاتا ہے اور یہ دنیا کا قدیم ترین پھول ہے اور ہزاروں سالوں سے یہ ادویات میں استعمال کیا جارہا ہے، اس کے کئی رنگ اور ہزاروں اقسام ہیں اور تقریباً تمام ہی کھانے کے قابل ہیں ان میں کچھ کا ذائقہ میٹھا جبکہ کچھ کا تلخ ہے۔ جبکہ اس کا عرق جلد کی حفاظت میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

حسین نظر آنا ہر ایک کا حق ہے اور صحت کا خیال رکھ کر حسن اور خوبصورتی کو مزید بڑھا جاسکتا ہے۔ اس ضمن میں کچھ عرق جیسے عرق گلاب  بہت ہی اہمیت رکھتا ہے تاہم اسے مختلف اجزاء کے ساتھ ملاکر چہرے پر لگانا بہترین نتائج فراہم کرتا ہے۔

یوں تو بہت سے آئل بھی جلد کو جواں اور اس کی ساخت کو بہتربنانے میں مددفراہم کرتے ہیں تاہم وٹامن ای آئل سب سے زیادہ مؤثر ثابت ہوتا ہے یہ جلد کے تقریباً تمام ہی مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ جلد کو نمی کو برقرار رکھنے اور جھریوں کو دور کرنے میں بے مثال ہے اگر اسے عرق گلاب میں ملا کر لگایا جائے توکئی مسائل حل ہوجاتے ہیں۔

اگر آپ کی جلد خشک ہے تو ایسی جلد پر جھریاں زیادہ تیزی سے نمودار ہوتی ہیں تو اس طرح کی جلد کے لیے یہاں پر وٹامن ای آئل میں ایلوویرا جیل اور عرق گلاب کو ملا کر ایک آمیزہ تیار کیا جاررہا ہے ویسے تو اسے ہر کوئی استعمال کر سکتا ہے تاہم یہ خشک جلد کے بہترین ہے۔

Advertisement

اجزاء:

اس آمیزے کو بنانے کے لیے جواجزاء درکار ہیں ان میں آدھا چائے کا چمچ وٹامن ای آئل، ایک چائے کا چمچ ایلوریراجیل اور ایک چائے کا چمچ عرق گلاب شامل ہیں۔

ترکیب:

ایک پیالی میں ان تمام اجزاء کو اچھی طرح مکس کریں۔ اب چہرے کو کسی بھی فیس واش سے دھوکر اس آمیزے کو روزانہ سونے سے قبل لگائیں اور ہلکے ہاتھوں سے دائروں کی صورت میں مساج کریں، اور بیس منٹ بعد پانی سے چہرہ دھوکر مؤسچرائزر کا استعمال کریں، تاہم بہتر نتائج کے لیے اسے رات بھر لگا رہنے دیں اور صبح چہرہ دھولیں۔

اس کے مسلسل استعمال سے چہرے پر موجود اغ دھبے اور فائن لائن دور ہوجائیں گی اور چہرے کی جلد نرم وملائم ہوکر رنگت نکھر جائے گی۔

  تاہم اس کے ساتھ کچھ اور باتوں کے خیال رکھنا بھی ضروری ہے اس آمیزے کے استعمال کےساتھ ہفتے میں دو سے تین بار کسی بھی پھل یا سبزی کے رس کو پینا نہایت مفید ثابت ہوگا، اس طرح جلد زیادہ تیزی سے بہتر دکھائی دے گی۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version