Advertisement

ایپل کے صارفین اب صرف انگلیوں کی مدد سے کاپی پیسٹ کر سکیں گے

ایپل

ایپل کے صارفین اب صرف انگلیوں کی مدد سے کاپی پیسٹ کر سکیں گے

سائنس کی ترقی کی بدولت روز ہی نئے نئے انکشافات ہورہے ہیں اور ایپل کے سر بہت ساری نئی جدت لانے کا سہرا جاتا ہے انہیں میں انگلیوں کی مدد سے کاپی پیسٹ کرنا بھی شامل ہے۔

یعنی ایپل کے صارفین صرف اپنی انگلیوں کا استعمال کرتے ہوئے فون سے آئی پیڈ پر  بہت ساری فائلز اور آئٹمز ڈریگ اور ڈراپ کر سکتے ہیں۔

ایپل کے آئی پیڈ پر ڈریگ اینڈ ڈراپ کے ساتھ، آپ کسی ایپ میں ٹیکسٹ اور آئٹمز کو منتقل کرنے کے لیے صرف انگلی کا استعمال کر سکتے ہیں اور آئٹمز کو ایک ایپ سے دوسری ایپ میں کاپی کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، آپ نوٹس سے تصویر کو ای میل میں ڈریگ کر سکتے ہیں تاہم کافی ساری ایپس ڈریگ اینڈ ڈراپ کی حمایت نہیں کرتی ہیں۔

آئٹم کو منتقل کرنا نہایت آسان

جس آئٹم کو دوسری ایپ میں سینڈ کرنا ہو اسے اس وقت تک ٹچ کریں اور دبائے رکھیں جب تک کہ وہ اوپر نہ ہو جائے (اگر یہ متن ہے تو پہلے اسے منتخب کریں)۔

Advertisement

اسے ایپ کے اندر کسی اور مقام پر گھسیٹیں۔ اگر آپ کسی لمبی دستاویز کے نیچے یا اوپر گھسیٹتے ہیں، تو یہ خود بخود اسکرول ہوجاتا ہے، اسے دوسری ایپ پر ڈریگ کریں، جیسے ہی آپ ڈریگ کرتے ہیں، آئیکن ظاہر ہونے لگتا ہے بس اسی مقام پر اسے  چھوڑ دیں یہ سارا عمل صرف انگلیوں کی مدد سے انجام دیا جاسکتا ہے جو کہ حیران کن ہے۔

یونیورسل کلپ بورڈ فیچر 2016 میں ایپل پروڈکٹس بشمول آئی پیڈز میں متعارف کرایا گیا تھا – اور یہ آپ کو ایک اسکرین پر انگلیوں کو ایک ساتھ چٹکی لگا کر، اور پھر انہیں دوسری اسکرین پر کھول کر آپ کو آلات کے درمیان کاپی اور پیسٹ کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

اگر آپ کو فوری طور پر ایک ڈیوائس سے کسی چیز کو کاپی کرنے کی ضرورت ہو، جیسا کہ آپ کے میک بک کو دوسرے میں کاپی کرنے کی ضرورت ہو تو ٹیک دیو آئی کلاؤڈ کو آپ کے تمام ایپل ڈیوائسز کو ایک ساتھ جوڑنے کے لیے بطور گلو استعمال کرتا ہے۔

پنچنگ فیچرز کے ساتھ یونیورسل کلپ بورڈ استعمال کرنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ کے آئی فون یا آئی پیڈ میں iOS 13 یا اس کے بعد کا ورژن موجود ہو جبکہ یونیورسل کلپ بورڈ خود iOS 10 پر چلتا ہے۔

ساتھ ہی دونوں آلات کو ایک ہی ایپل آئی ڈی کے سائن ان کرنے کی ضرورت ہے، جبکہ وائی فائی، بلوٹوتھ اور ہینڈ آف کو آن کرنا بھی لازمی ہے۔

ڈریگ اور ڈراپ کے لیے ایپل کا کہنا ہے کہ آپ کو کاپی کرنے کے لیے تین انگلیوں کو بند کر چٹکی بنانی کر پکڑ کر دوسری ڈیوائس میں ڈراپ کرنے کے لیے چٹکی کو کھولنا ہے۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/07/938345/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/07/938345/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version