Advertisement

لاہور میں بارش کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، بجلی کا نظام درہم برہم، 7 افراد جاں بحق

لاہور میں بارش کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا جہاں 10 گھنٹوں کے دوران 291 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی اور مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق صبح  4 بجے سے شروع ہونے والی موسلادھار بارش کے باعث لاہور شہر ڈوب گیا، شہر کی اہم شاہراہوں پر پانی جمع ہوگیا جب کہ شہر کے درجن سے زائد علاقوں میں 200 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی۔

ایم ڈی واٹراینڈ سینی ٹیشن ایجنسی (واسا) کے مطابق  شہر میں 10 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ توڑ بارش ہوئی اور شہر بھر کے درجن سے زائد علاقوں میں 200 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

کمشنر لاہور

کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ لاہور میں ابھی تک سب سے زیادہ بارش نشتر ٹاؤن میں 180 ملی میٹر جبکہ لکشمی چوک میں 178 ایم ایم ریکارڈ کی گئی ہے، قربہ چوک میں 177 ایم ایم بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

Advertisement

کمشنر لاہور نے کہا کہ واسا افسران اور اہلکار فیلڈ میں موجود ہیں، تمام اے سیز، ایم سی ایل اور ایل ڈی اے افسران فوری طور پر فیلڈ وزٹ کریں، نکاسیئ آب کیلئے تمام انتظامی محکمے مل کر کام کریں اور نشیبی علاقوں کو کلیئر کرائیں۔

کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کے مطابق اس سے قبل رواں سال لاہور میں زیادہ سے زیادہ 256 ملی میٹر بارش 26 جون کو ہوئی جب کہ گزشتہ سال 2022 میں لاہور میں 238 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی اور سال 2018 میں شہر میں 288 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔

کمشنر لاہور نے مزید بتایا کہ گزشتہ 30 سالوں میں لاہور میں اتنے کم وقت میں اتنی بارش نہیں ہوئی، بارش تھمنے کے چند گھنٹوں میں ہی تمام نشیبی علاقے کلئیر کردیے جائیں گے، سسٹم اپنی مکمل استعداد پر نکاسی آب کو ممکن بنا رہا ہے۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب 

نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے شدید بارش میں لاہور شہر کے مختلف علاقوں کا ہنگامی دورہ کیا جہاں انہوں نے قذافی اسٹیڈیم، گلبرگ، لبرٹی، کلمہ چوک انڈر پاس، گارڈن ٹاؤن، فیروز پور روڈ اور قرطبہ چوک میں بارش سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا۔

محسن نقوی نے نکاسی آب کے لیے کمشنر لاہور ڈویژن اور ایم ڈی واسا کو موقع پر ہی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ مختصر مدت میں ریکارڈ بارش ہوئی، نکاسی آب کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں، میں خود نکاسی آب کے کام کی نگرانی کر رہا ہوں۔

Advertisement

ہلاکتیں

ریسکیو حکام کے مطابق مصری شاہ میں بارش کے باعث بوسیدہ چھت گر گئی جس کے باعث 8 سالہ بچے سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت نوازش، کلثوم اور 8 سالہ اسد کے نام سے ہوئیں۔

پولیس کے مطابق چونگی امر سدھو بوستان کالونی میں بجلی کی تار توٹ کر سڑک پر گر گئی، گلی میں سے گزرنے والا موٹر سائیکل سوار نوجوان کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔ جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 22 سالہ عثمان کے نام سے ہوئی۔

ترجمان لیسکو

ترجمان لیسکو نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ بارش کے باعث لیسکو کے 110 فیڈرز سے بجلی کی سپلائی عارضی طور پرمعطل ہوئی ہے، فیلڈ اسٹاف کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے تاہم شدید بارش کے باعث بجلی بحالی  کے کاموں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، بارش کے رکتے ہی بجلی بحالی کا کام شروع کر دیا جائے گا۔

ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ موسم کی خرابی کے پیش نظر لیسکو انتظامیہ کی معزز صارفین سے تعاون کی اپیل ہے، صارفین سے درخواست ہے کہ بارش کے دوران بجلی کی تنصیبات سے دور رہیں، بجلی کی ہائی ولٹیج تاروں ٹرانسفارمر کے نیچے غیر قانونی تعمیرات اور اسٹال یا ٹھیلہ لگانے سے گریز کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پاک افغان مذاکرات ناکام؛ پاکستان کا دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کا اعلان
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پھر سر فہرست
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیاں؛ 18 دہشتگرد ہلاک
کرم میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، 7 بھارتی سرپرست خوارج ہلاک، کیپٹن سمیت 6 جوان شہید
ضرورت پڑی تو افغانستان کے اندر جا کر بھرپور جواب دیں گے، خواجہ آصف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version