Advertisement

سارو گنگولی نے ورلڈکپ کی چار فائنلسٹ ٹیموں کے نام بتادیے

گنگولی کی پیشگوئی

سابق بھارتی کپتان اور نامور کپتان سارو گنگولی نے بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی ٹیموں کے نام بتادیے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی کے سابق صدر سارو گنگولی نے ایک پروگرام کے دوران رواں سال بھارت میں ہونے والے میگا ایونٹ کے لیے سیمی فائنل کی 4 کے بجائے 5 ٹیموں کے نام بتائے۔

51 سالہ سابق بھارتی کپتان نے کہا کہ یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ کون سی ٹیمیں ورلڈکپ کےک سیمی فائنل میں پہنچیں گی تاہم آسٹریلیا، انگلینڈ اور بھارت کے علاوہ نیوزی لینڈ بھی ایک مضبوط امیدوار ہے جب کہ میری پانچویں ٹیم پاکستان ہے۔

انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ سیمی فائنل کا ایک مقابلہ روایتی حریف یعنی پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونا چاہیے۔

 

Advertisement

 

واضح رہے کہ 5 اکتوبر سے بھارت میں شروع ہونے والے میگا ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل کی میزبانی 16 نومبر کو ایڈن گارڈن کرے گا اور پہلا سیمی فائنل ممبئی میں ہوگا، لیگ مرحلے میں بھارت 15 اکتوبر کو پاکستان سے کھیلے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں برطانیہ نے پاکستان کو ہرا دیا
ویمنز ورلڈکپ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش سے متاثر، ایک، ایک پوائنٹ مل گیا
افغانستان کی جگہ زمبابوے سہ ملکی سیریز میں شامل ہوگیا
محمد رضوان کی کپتانی خطرے میں، نیا ون ڈے کپتان کون؟
ٹی ٹوئنٹی  ورلڈکپ 2026 کی لائن اپ مکمل، عمان اور یوے ای کی طویل عرصے بعد واپسی
سہ فریقی سیریز: افغانستان کے انکار کے بعد پی سی بی کا زمبابوے سے رابطہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version