باربی فلم کی ریلیز کے بعد باربی ڈول کی مانگ میں اضافہ

باربی فلم کی ریلیز کے بعد باربی ڈول کی مانگ میں اضافہ
باربی فلم کی تشہر سے لے کر ریلیز ہونے تک دنیا میں ہر جگہ باربی کی تھیم دکھائی دے رہی ہے، اسی لیے اب لوگوں کی بڑی تعداد باربی ڈول کی خریداری میں دلچسپی لے رہی ہے۔
باربی فلم کی ریلیز ہونے کے بعد توقع کی جارہی ہے کہ یہ اپنے افتتاحی ویک اینڈ پر امریکی سینما گھروں میں 100 ملین سے زیادہ کا بزنس کرے گی، یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر کے خوردہ فروش بھی اب ہوٹل سویٹس سے لے کر دانتوں کے برش اور ملبوسات تک باربی تھیم پر مبنی مصنوعات تیار کر رہے ہیں۔
میتھیو کیتھ جو کہ باربی ڈول کو جمع کرنے کا نہ صرف شوق رکھتے ہیں بلکہ اس کے پاس ان کا اچھا خاصا کلیکشن بھی ہے۔ واضح رہے کہ انہوں نے اپنی پہلی باربی گڑیا 1970 کی دہائی میں اپنے الاؤنس کی رقم سے خریدی تھی تاہم انہوں نے اپنے والدین سے اسے چھپایا کیونکہ وہ گڑیا تھی۔
تاہم اب اس کے لاس اینجلس کے گھر میں کتابوں کی 22 فٹ کی الماری اس کے باربی کلیکشن سے بھری ہوئی ہے، جس کی مالیت تقریباً 20،000 ڈالر ہے۔ مڈل اسکول ٹیچر کے انسٹاگرام اکاؤنٹ، “DollsOnTheBrain” کے 70,000 سے زیادہ فالوورز ہیں جبکہ حیرت انگیز طورپر ان کے تقریباً 15,000 فالورز نے اسے پچھلے چند ہفتوں فالو کیا ہے۔
باربی جمع کرنے کا مشغلہ فلم کی ریلیز ہونے کی وجہ ایک بار پھر مقبول ہوگیا ہے اور لوگوں کی بڑی تعداد اسے مارکیٹ میں تلاش کر رہی تاکہ وہ ان کا ایک کلیکشن اپنے پاس رکھ سکیں۔
مشہور گڑیا کے سابقہ جمع کرنے والےافراد باربی اکٹھا کرنے میں حالیہ دلچسپی سے کیتھ کی طرح خوش نہیں ہیں۔ اس کی وجہ ہے یہ ہے کہ فلم کی ریلیزکے بعد وہ اس گڑیا کی منہ مانگی قیمت ادا کر رہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا، ’’میں نے بڑی حد تک خود گڑیا اکٹھا کرنا چھوڑ دیا ہے اور اس کے بجائے کپڑوں اور لوازمات میں سرمایہ کاری کر دی ہے۔‘‘ “جو چیز ایک سستی شوق کے طور پر شروع ہوئی تھی وہ برقرار رکھنے کے لئے بہت مہنگی ہو گئی ہے۔”
فلوریڈا میں مقیم تجربہ کار باربی ڈول ڈیلر مارل ڈیوڈسن نے کہا کہ حالیہ مہینوں میں اس گڑیا کی قیمتوں میں تقریباً 25 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس کی سائٹ کو روزانہ تقریباً 3,000 آرڈر موصول ہورہیں ہیں، جو معمول سے تین گنا زیادہ ہیں، جن میں سے اکثر ان لوگوں کی طرف سے ہیں جو جمع کرنا شروع کر رہے ہیں۔ڈیوڈسن کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس قسم کی دلچسپی کبھی نہیں دیکھی۔ یہ واقعی باربی جمع کرنے والی دنیا میں بہت سے نئے لوگوں کو لا رہا ہے۔
کلیکٹر گڑیا عام طور پر $100 کے لگ بھگ ہوتی ہیں، جبکہ نان کلیکٹر گڑیا عام طور پر $10-$30 تک ہوتی ہے۔
لیکن فلم نے پچھلے مہینے میں باربی کی مانگ میں تقریباً 60 فیصد اضافہ کیا ہے، جس نے دوسرے برانڈز کی گڑیا کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جو عام طور پر زیادہ مقبول ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/07/988471/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/07/988471/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News