Advertisement

اداکار دلقیر نے سونم سے متعلق رانا دگوپتی کے تبصرے پر خاموشی توڑ دی

اداکار دلقیر

اداکار دلقیر نے سونم سے متعلق رانا دگوپتی کے تبصرے پر خاموشی توڑ دی

اداکار دلقیر نے سونم سے متعلق رانا دگوپتی کے تبصرے پر اپنی رائے بیان کر دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حیدر آباد میں دلقیر سلمان کی فلم کنگ آف کوٹھا کے پروموشنل پروگرام کے دوران رانا دگوپتی کے بیان نے نیا محاذ کھول دیا تھا۔

دراصل ایسا صرف اس لیے ہوا کہ اُن کا اشارہ اداکارہ سونم کپور کی طرف تھا، رانا دگوپتی نے اپنے تبصرے میں کہا تھا کہ دلقیر کو اُن کی ساتھی اداکارہ نے کافی ٹف ٹائم دیا۔

اداکار نے تبصرے کے دوران پوری کوشش کی کہ وہ کسی کا نام نہ لیں، لیکن یہ واضح تھا کہ بات سونم کپور کی ہی ہورہی ہے۔

تاہم جب بات بڑھ گئی تو رانا دگوپتی نے بلا تاخیر سونم کپور سے سوشل میڈیا کے ذریعے معافی مانگ لی۔

Advertisement

دلقیر سلمان جو رانا اور سونم کے تنازع میں خود کو غیر جانبدار رکھے ہوئے تھے، انہوں نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ یہ رانا کی ذاتی رائے تھی، وہ اس تنازع میں کودنا نہیں چاہتے۔

 دراصل میں اپنی ساتھی اداکارہ سمیت ہر ایک کو پسند کرتا ہوں، یہی میرے دوستوں کا شاندار گروپ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ رانا جو کچھ کہنا چاہتا تھا وہ اس پر غور نہیں کرسکا، یہی وجہ ہے کہ اُس نے معافی مانگی، وہ ایک قریبی دوست ہے اور فکر مند بھی، اس لیے اُس نے وضاحت دی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/08/100679/amp/ کو لائک کریں

Advertisement
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/08/100679/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version