انوشکا شرما سے قبل ویرات کی محبت تمنا بھاٹیا تھیں؟

انوشکا شرما سے قبل ویرات کی محبت تمنا بھاٹیا تھیں؟
بالی وڈ اداکارہ تمنا بھاٹیا کا ماضی کا انٹرویو سوشل میدیا پر وائرل ہو گیا۔
سوشل میڈیا پر اداکارہ تمنا کے وائرل ہونے والے انٹرویو میں انہوں نے ویرات کوہلی کی محبت ہونے کی تردید کی۔
سپر اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی سے متعلق یہ بات زبان زد عام تھی کہ انوشکا شرما سے قبل ان کی محبوبہ تمنا بھاٹیا تھیں۔
آج سے تقریباً 11 سال قبل تمنا بھاٹیا اور ویرات کوہلی نے ساتھ میں ایک اشتہار کیا تھا جس کے بعد سے دونوں کے درمیان ڈیٹنگ ریلیشن شپ کی باتیں منظر عام پر آنے لگی تھیں۔
2018 میں اپنے انٹرویو کے دوران اداکارہ کا کہنا تھا کہ لوگوں کو کچھ اندازہ نہیں ہے۔ ۔
انہوں نے مزید کہا کہ اشتہار کے بعد سے میں نے ویرات کوہلی سے دوبارہ بات نہیں کی۔
واضح رہے جب اداکارہ تمنا سے انوشکا اور ویرات کی شادی کی تصاویر سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ وہ بہت ہی عمدہ تھیں، دونوں بہت ہی دیدہ زیب لگ رہے تھے، میں ان دونوں کو شادی کی مبارکباد دیتی ہوں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/08/113797/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/08/113797/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

