Advertisement

اگست میں 2 سپر مون، پہلا سپر مون آج ہو گا، پاکستان میں بھی دیکھا جائے گا

ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ اگست کے مہینے میں دو سپر مون کے مناظر دیکھنے کو ملیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ماہرین فلکیات کے مطابق اگست کے مہینے میں 2 سپر مون ہوں گے، جس دوران چاند زمین کے انتہائی قریب ہو گا۔

اس سُپر مون کا پہلا نظارہ یکم اگست یعنی آج ہو گا اس دوران چاند زمین سے صرف 357,530 کلومیٹر کے فاصلے پر ہو گا، جس کی وجہ سے چاند معمول سے زیادہ بڑا اور واضح نظر آئے گا۔

صرف یہی نہیں 30 اگست کو چاند زمین کے اور بھی قریب آ جائے گا، اس دن چاند اور زمین کے مابین فاصلہ صرف 357,344 کلومیٹر ہی ہو گا۔

ماہرین کی طرف سے اسے ’’بلو مون‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔ پاکستان میں سپر مون کا نظارہ اس سے قبل یہ 2018 میں دیکھنے کو ملا تھا جب ایک ہی مہینے میں دو مکمل سپر مون آسمان کی زینت بنے تھے۔

Advertisement

یہ نظارہ اب دوبارہ 2037 میں دیکھا جا سکے گا، رواں سال 2023 میں پہلا سپر مون رواں ماہ جولائی 2023 میں دیکھا گیا تھا جبکہ چوتھا اور آخری سُپر مون ستمبر 2023 میں دیکھا جا سکے گا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/08/125373/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/08/125373/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مصر نے غزہ کی قیادت کیلئے 15 منظور شدہ ٹیکنوکریٹس کے ناموں کا اعلان کر دیا
پاک افغان سرحد کشیدگی پر روسی وزارت خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا
ڈھاکا کی دو فیکٹریوں میں خوفناک آتشزدگی، 16 افراد جاں بحق
حماس نے 20 یرغمالیوں کی رہائی کے بعد 4 مغویوں کی لاشیں بھی اسرائیل کے حوالے کردیں
چین کا عالمی تجارتی تنظیم میں خصوصی رعایتیں نہ لینے کا اعلان
غزہ امن معاہدے پر وزیراعظم شہباز شریف اور ’اپنے پسندیدہ‘ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version