ایشیاکپ کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان، رمیز راجا کو شامل نہیں کیاگیا

ایشیا کپ کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا گیا جس میں حال ہی میں کنٹری باکس میں واپسی کرنے والے سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔
کمنٹری پینل کا اعلان براڈ کاسٹرز اسکائی اسپورٹ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کیا جس کے مطابق میزبان ملک پاکستان کے چار ، بھارت کے 11 سابق کرکٹرز کمنٹری پینل میں شامل ہیں۔
تاہم سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ ، جنہوں نے پاکستان اور سری لنکا کے خلاف سیریز کے دوران کمنٹری باکس میں واپسی کی تھی، انہیں ایشیا کپ کے لیے کمنٹری پینل میں شامل نہیں کیا گیا۔
کمنٹری پینل میں پاکستان کے وسیم اکرم، وقار یونس، عامر سہیل اور بازید خان جب کہ بھارت کے روی شاستری، سنجے منجریکر، گوتھم گھمبیر اور ہربھجن سنگھ، سمیت بھارت کے گیارہ سابق کرکٹرز اس پینل میں شامل ہیں۔
AdvertisementFrom champions in the field to champions on-air! 🙌🏻
Our panel of cricketing legends, analytical experts and inimitable broadcasters are set to elevate the #AsiaCup2023 action like never before. 😍Tune-in to #AsiaCupOnStar
Aug 30 | 2 PM | Star Sports Network#Cricket pic.twitter.com/VOHaAbQQIF— Star Sports (@StarSportsIndia) August 18, 2023
اس کے علاوہ سری لنکا ، انگلینڈ اور آسٹریلیا کا ایک ایک کرکٹر کمنٹری پینل میں شامل ہے۔ اینڈی فلاور، میتھیو ہیڈن کے علاوہ سری لنکا کے سابق کپتان مارون اتاپتو بھی کمنٹری کرتے دیکھائی دیں گے۔
واضح رہے کہ ایشیاکپ کا افتتاحی میچ 30 اگست کو ملتان میں پاکستان اور نیپال کے درمیان شیڈول ہے جبکہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 2 ستمبر کو کینڈی میں کھیلا جائے گا۔ پاک بھارت ٹیموں کے درمیان مقابلے کے تمام ٹکٹس پہلے ہی چند گھنٹوں میں فروخت ہوچکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News