کرن جوہر کا عالیہ کے حوالے سے اہم انکشاف

کرن جوہر کا عالیہ کے حوالے سے اہم انکشاف
بالی وڈ کے ہدایت کار کرن جوہر نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ عالیہ بھٹ نے گزشتہ برس ایک ہفتے کے دوران دو بار شادی کی۔
ہدایت کار کرن جوہر نے حال ہی میں فلم کے گانے ’کڈمائی‘ کی لانچنگ کی تقریب میں گانے کے حوالے سے انکشاف کیا کہ گانے میں شادی کے جو مناظر ہیں وہ عالیہ بھٹ کی اداکار رنبیر کپور کے ہمراہ حقیقی شادی کے 4 دن بعد شوٹ کیے گئے تھے۔
اس طرح عالیہ نے ایک ہفتے کے دوران دو بار شادی کی۔
کرن نے کہا کہ یہ ہی وجہ ہے کہ اس گانے میں عالیہ کے ہاتھوں پر جو مہندی ہے وہ عالیہ کی شادی کی مہندی ہے جسے ہم نے گہرا کروایا تھا۔
ہدایت کار کرن جوہر کے اس انکشاف کے بعد بالیووڈ کی معروف مہندی ڈیزائنر ’وینا ناگڈا‘ نے کرن جوہر کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر طویل پوسٹ شیئر کی اور بتایا کہ عالیہ بھٹ کی مہندی کو صرف گہرا نہیں کیا بلکہ اس میں کچھ تبدیلیاں بھی کی تھیں جس کا انہیں کریڈٹ نہیں دیا گیا۔
واضح رہے کہ حال ہی میں اداکارہ عالیہ بھٹ اور اداکار رنویر سنگھ کی فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ ریلیز ہوئی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/08/162275/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/08/162275/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

