Advertisement

راجا پرویزاشرف سپریم کورٹ کےفیصلے پرقانونی ماہرین سے مشاورت کریں گے

راجا پرویز اشرف

ذرائع اسپیکرآفس کا کہنا ہے کہ راجا پرویزاشرف سپریم کورٹ کےفیصلے پرقانونی ماہرین سے مشاورت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی طرف سے سپریم کورٹ ریویوآف ججمنٹس ایکٹ کو کالعدم قرار دینے کے معاملے پراسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف سپریم کورٹ کے فیصلے پر قانونی ماہرین سے مشاورت کریں گے۔

ذرائع اسپیکر آفس کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف کے علم میں آچکا ہے، اسپیکر آفس سپریم کورٹ کے 87صفحات پر مشتمل فیصلے کی کاپی جلد ہی سپیکر قومی اسمبلی کو پیش کرے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویزاشرف پہلے خود سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کاجائزہ لیں گے، اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویزاشرف جلد ہی سپریم کورٹ کے فیصلے پر پارلیمان کے قانونی ماہرین سے مشاورت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کی طرف سے سپریم کورٹ کے فیصلے پراٹارنی جنرل آف پاکستان کو بھی قانونی مشاورت کے لئے بلایا جاسکتا ہے، اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویزاشرف قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کریں گے۔

Advertisement

 ذرائع اسپیکر آفس کے مطابق زیادہ امکان یہی ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویزاشرف سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی اپیل کریں گے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کالعدم قرار دے دیا۔ خبر کی تفصیل  پڑھنے کے لیے لنک اوپن کریں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/08/166536/amp/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/08/166536/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں۔

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
27 ویں آئینی ترمیم پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کی جا رہی ہے ، کامران مرتضیٰ
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version