روس نے ویگنر فوجی سربراہ کے قتل کے الزامات کو مسترد کر دیا

روس کے ترجمان آفس کریملن نے ویگنر فوج کے سربراہ یوگینی پریگوژن کے قتل کے الزامات کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق کریملن کا کہنا ہے کہ مغربی ممالک کی جانب سے روسی کرائے کے فوجی سربراہ یوگینی پریگوژن کو اس کے حکم پر قتل کیے جانے کے دعوے سراسر جھوٹ ہیں.
کریملن نے ٹیسٹ کے نتائج کا انتظار کرنے کی ضرورت کا حوالہ دیتے ہوئے ان کی موت کی تصدیق کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
روس کی ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ ویگنر کرائے کے فوجی گروپ کا سربراہ یوگینی پریگوژن بدھ کی شام ماسکو کے شمال مغرب میں گر کر تباہ ہونے والے ایک نجی طیارے میں سوار تھا جس میں کوئی زندہ نہیں بچا تھا۔
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے جمعرات کے روز یوگینی پریگوژن کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اس حادثے کے بعد اپنی خاموشی توڑ دی جو پریگوژن کی قیادت میں فوج کے سربراہوں کے خلاف ناکام بغاوت کے ٹھیک دو ماہ بعد پیش آیا تھا۔
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ابتدائی معلومات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ویگنر کرائے کے گروپ میں شامل پریگوژن اور ان کے سرکردہ ساتھی ہلاک ہو چکے ہیں۔
روسی صدر نے ویگنر فوج کے سربراہ یوگینی پریگوژن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کچھ سنگین غلطیاں بھی کی ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/08/171248/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/08/171248/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

