Advertisement

بالی وڈ کی کونسی مشہور اداکاراؤں کے پاس ہندوستان کی شہریت نہیں ہے؟

بالی وڈ

بالی وڈ کی کونسی مشہور اداکاراؤں کے پاس ہندوستان کی شہریت نہیں ہے؟

بالی وڈ میں کئی ایسے ستارے ہیں جن کے پاس ہندوستانی شہریت نہیں ہے۔

آج ہم آپ کو ان 6 اداکاراؤں کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں، جو گذشتہ کئی سالوں سے بالی وڈ میں کام کر رہی ہیں، لیکن ان کے پاس ابھی تک بھارتی شہریت نہیں ہے۔

جیکولین فرنینڈس

جیکولین کی پیدائش اور پرورش بحرین میں ہوئی۔ سڈنی یونیورسٹی سے ماس کمیونیکیشن میں گریجویشن کرنے اور سری لنکا میں ٹیلی ویژن رپورٹر کے طور پر کام کرنے کے بعد، اس نے ماڈلنگ انڈسٹری میں شمولیت اختیار کی۔

انہیں 2006 میں مس یونیورس سری لنکا کا تاج پہنایا گیا اور مس یونیورس 2006 میں اپنے ملک کی نمائندگی کی۔ وہ گذشتہ کئی سالوں سے ہندوستان میں ہیں اور مسلسل بالی وڈ فلموں میں کام کر رہی ہیں تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق انہیں اب تک ہندوستانی شہریت نہیں ملی ہے۔

Advertisement

کترینہ کیف

 بالی وڈ کی مشہور اداکارہ کترینہ کیف کا نام بھی اس فہرست میں شامل ہے۔

سنی لیونی

سنی لیونی کا اصل نام کرنجیت کور ووہرا ہے، جو کینیڈا میں ایک ہندوستانی سکھ گھرانے میں پیدا ہوئیں، تاہم وہ گذشتہ کئی سالوں سے ہندوستان میں ہیں اور ہندوستانی فلموں اور شوز میں کام کرتی نظر آتی ہیں، لیکن ان کے پاس ہندوستان کی شہریت نہیں ہے۔

نرگس فخری

نرگس فخری ایک امریکی اداکارہ اور ماڈل ہیں جو بنیادی طور پر بالی ووڈ فلموں میں کام کرتی ہیں۔ لیکن اب تک ان کے پاس ہندوستان کی شہریت نہیں ہے۔

Advertisement

ایلی ایورام

ایلی ایورام ایک سویڈش-یونانی اداکارہ ہیں، لیکن وہ گذشتہ کئی سالوں سے ہندوستان میں رہ رہی ہیں اور ہندوستانی فلم انڈسٹری کے لیے کام کر رہی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ایلی کے پاس بھی ہندوستان کی شہریت ابھی تک نہیں ہے۔

ہیزل کیچ

ہیزل کیچ کا نام بھی اس فہرست میں شامل ہے، جو ایک برطانوی اداکارہ اور ماڈل ہیں اور گذشتہ کئی سالوں سے بالی ووڈ فلموں اور ہندوستانی ٹی وی کے لیے کام کر رہی ہیں لیکن ہیزل کے پاس بھی ہندوستانی شہریت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ بالی وڈ کے ‘کھلاڑی’ اکشے کمار کو ہندوستانی شہریت مل گئی ہے۔ یہ معلومات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے دی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/08/192077/amp/ کو لائک کریں

Advertisement
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/08/192077/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عائشہ عمر نے شوبز کے کڑوے سچ سب کے سامنے رکھ دیے
کنزہ ہاشمی مردوں میں کن خصوصیات کو سب سے زیادہ پسند کرتی ہیں؟
شادی بلیک میل کرکے کرائی گئی، فیروز خان کے دوسری بیوی پر سنگین الزامات
ڈکی بھائی کے جوا ایپ پروموشن کیس میں اہم پیشرفت
کیا ثنا جاوید اور شعیب ملک کا رشتہ ختم ہونے والا ہے؟ علیحدگی کی افواہیں زیرگردش
معروف کامیڈین عمر شریف کو مداحوں سے بچھڑے 4 سال بیت گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version