آفریدی نے ورلڈکپ میں قومی ٹیم بھارت بھجوانے کے فیصلے کو درست قرار دیدیا

شاہد آفریدی
قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان ٹیم کو ورلڈکپ کیلیے بھارت بھجوانے کے فیصلے کو درست قرار دیدیا۔
ایک انٹرویو میں سابق اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے کہا کہ کرکٹ اور اسپورٹس سے بہتر کوئی ڈپلومیسی نہیں ہوسکتی، پڑوسیوں کا ایک دوسرے پر بہت حق ہوتا ہے، پاکستان نے مشکل وقت میں بھارت کو سپورٹ کیا۔
انہوں نے کہا کہ بال ٹھاکرے کی دھمکیاں آتی تھیں، تب بھی ہماری حکومت نے بھارت کو سپورٹ کیا، اسی تعلق کو بہتر بنانا چاہیے، کرکٹ دونوں ملکوں کو قریب لاتی ہے۔
واضح رہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زردای کی سربراہی میں قاٸم کردہ ہاٸی پروفاٸل کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں حکومت پاکستان نے قومی کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے بھارت بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا اور بعد ازاں پی سی بی نے بھی ٹیم بھارت بھیجنے کی تصدیق کردی تھی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/08/200776/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/08/200776/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News