Advertisement

ایشیا کپ میں شرٹس پر میزبان پاکستان کا لوگو نہ ہونے کی وجہ سامنے آگئی

ایشیا کپ 2023

پاکستان اور سری لنکا میں ہونے والے ایشیا کپ 2023 میں شرکت کرنے والی تمام ٹیموں کی شرٹس پر میزبان ملک پاکستان نہ لکھے جانے کی وجہ سامنے آگئی۔

ایشین کرکٹ کونسل نے گزشتہ ایشیا کپ کے دوران میزبان ملک کا نام نہ لکھنے کا فیصلہ کیا تھا اور اے سی سی میں متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ میزبان ملک کے ساتھ سال بھی نہیں لکھا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ شرٹس پر سری لنکا 2022 اور یو اے ای 2022 لکھے جانے کی وجہ سے فیصلہ ہوا، شرٹس مختلف لوگوں کے ساتھ موجود تھیں اور ایک شرٹ پر صرف سال لکھا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ اے سی سی کا مقصد شرٹس میں تسلسل لانا تھا تاکہ لوگو میں یکسانیت ہو اور زیادہ لوگوں تک پہنچے۔

 یہ بھی پڑھیں؛ ایشیاکپ؛ ٹیمز کی جرسی پر میزبان ’’پاکستان‘‘ کا نام نہ ہونے پر فینز آگ بگولہ

Advertisement

ذرائع کے مطابق گزشتہ برس شرٹس پرنٹ ہونے کی وجہ سے میزبان ملک کے نام نظر آئے اور گزشتہ برس کے فیصلے کی روشنی میں صرف ایشیا کپ کے لوگو کا استعمال ہو رہا ہے، اس فیصلے کی وجہ سے سال اور میزبان ملک کا نام شرٹ کے لوگو میں شامل نہیں۔

واضح رہےکہ ایشیا کپ کے دوران پاکستان کا نام میزبان کی حیثیت سے شرٹ پرنہ ہو نے کی وجہ سے معاملہ اٹھا اور پاکستانی فینز نے اس پر شدید تنقید بھی کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
 قومی کرکٹر صہیب مقصود کی گاڑی ملزم پارٹی سے ریکور، پولیس نے واپس کر دی
شان مسعود پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر
پی ایس ایل، جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے پی سی بی کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version