Advertisement

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی، پاکستانی خواب چکنا چور، بھارت نے 4-0 سے شکست دے دی۔

بھارت میں جاری ایشین ہاکی چیمپئنز شپ 2023 کے اہم میچ میں بھارت نے پاکستان کو 4-0 سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے شہر چنئی میں جاری ایشین ہاکی چیمپئنز شپ کے اہم میچ میں روایتی حریف بھارت نے پاکستان کو 4-0 سے شکست دے کر سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا۔

میچ کے ابتدائی کوارٹر میں پاکستان نے جارحانہ انداز اپنایا اور بھارت کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کئے مگر گول کرنے میں ناکام رہے۔

بھارتی ہاکی ٹیم کے کپتان ہرمپیت سنگھ نے بھارت کی جانب سے میچ میں دو گول اسکور کئے، جبکہ جوگراج سنگھ اور اکشدیپ سنگھ نے ایک ایک گول اسکور کیا۔

پاکستانی ٹیم اپنی تمام تر کوششوں کے باوجود ایک بار بھی گیند کو گول پوسٹ میں نہ پہنچا سکی۔

Advertisement

پاکستان کے لیے یہ میچ ایونٹ میں سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے کے لیے نہایت اہم تھا، مگر پاکستان اس میں کامیاب نہ ہو سکا۔

سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہونے کے بعد اب پاکستان پانچویں پوزیشن کے لیے چین کے ساتھ نبرد آزما ہو گا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/08/207920/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/08/207920/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version