یونانی جنگلات کی آگ یورپی سرزمین کی بدترین آگ ہے، موسمیاتی ماہرین

یورپی یونین کے موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ یونان کے جنگلات میں لگنے والی آگ یورپی سرزمین کی بدترین آگ ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق یورپی یونین کے حمایت یافتہ کوپرنیکس کلائمیٹ چینج سروس کا کہنا ہے کہ یہ آگ یورپی سرزمین پر برسوں میں ریکارڈ کی جانے والی سب سے بڑی جنگل کی آگ ہے۔
واضح رہے کہ یونان کے جنگلات میں لگی آگ کو آج ساتواں دن ہے جس نے یونان کے شمالی مشرقی جنگلات کے ہزاروں ہیکٹر اراضی کو جلا کر خاکستر کر دیا ہے۔
یونانی حکومت کے ترجمان پاؤلوس ماریناکیس نے ایک پریس بریفنگ میں صحافیوں کو بتایا کہ ملک اس وقت موسمیاتی حالات کے لحاظ سے اپنی تاریخ کے سب سے مشکل سال سے گزر رہا ہے۔
ترجمان پاؤلوس ماریناکیس نے مزید کہا کہ ریسکیو کا عملہ اور فائر فائٹرز جنگل کے 517 مختلف مقامات پر آگ بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں مگر آگ مزید پھیلتی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ یونان میں موسم گرما میں جنگل میں آگ لگنے کے واقعات معمول ہیں، حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ اس آگ کو سائنس دانوں نے موسمیاتی تبدیلی سے جوڑا ہے۔
یونانی حکومت کے ترجمان پاؤلوس ماریناکیس کا کہنا ہے کہ یہ اعلیٰ درجہ حرارت، خشک سالی اور ہواؤں کا مجموعہ ہے جو بدقسمتی سے انتہائی رویے کے ساتھ جنگل کی آگ کے لیے مثالی حالات پیدا کرتے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/08/234694/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/08/234694/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

