Advertisement

اٹلی میں کشتی ڈوبنے سے 41 تارکین وطن ہلاک

اچھے مستقبل کی تلاش میں ایک بار پھر 41 افراد کو سمندر کی بے رحم موجوں نے اپنا شکار بنا لیا۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق اطالوی جزیرے لیمپیڈوسا کے قریب ایک بحری جہاز کے حادثے میں 41 تارکین وطن ہلاک ہو گئے ہیں۔

حادثے میں بچ جانے والے چار افراد کے ایک گروپ نے امدادی کارکنوں کو بتایا کہ وہ ایک کشتی پر سوار تھے جو تیونس کے شہر سفیکس سے اٹلی جاتے ہوئے ڈوب گئی تھی۔

زندہ بچ جانے والے چاروں افراد کا تعلق آئیوری کوسٹ اور گنی سے ہے اور وہ بدھ کے روز لامپیڈوسا پہنچے تھے۔

رواں سال اب تک شمالی افریقہ سے یورپ جانے والے تارکین وطن میں 1800 سے زائد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

Advertisement

زندہ بچ جانے والوں میں تین مرد اور ایک خاتون شامل ہیں جنہوں نے امدادی کارکنوں کو بتایا کہ وہ ایک کشتی پر سوار تھے جس میں تین بچوں سمیت 45 افراد سوار تھے۔

انہوں نے بتایا کہ کشتی، جو تقریبا 7 میٹر لمبی تھی، گزشتہ ہفتے جمعرات کو سفیکس سے روانہ ہوئی تھی، لیکن ایک بڑی لہر کی زد میں آنے کے چند گھنٹوں کے اندر ہی ڈوب گئی۔ خیال کیا جاتا ہے کہ صرف 15 افراد نے لائف جیکٹ پہن رکھی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ انہیں ایک مال بردار جہاز نے بچایا اور پھر اطالوی کوسٹ گارڈ کے جہاز میں منتقل کردیا گیا۔

اطالوی کوسٹ گارڈ نے اتوار کے روز علاقے میں دو بحری جہازوں کے تباہ ہونے کی اطلاع دی تھی ، لیکن یہ واضح نہیں ہے کہ آیا یہ جہاز ان میں سے ایک ہے یا نہیں۔

تیونس کے حکام کا کہنا ہے کہ لیمپیڈوسا سے تقریبا 80 میل کے فاصلے پر واقع بندرگاہی شہر سفیکس یورپ میں تحفظ اور بہتر زندگی کے متلاشی تارکین وطن کے لیے ایک مقبول گیٹ وے ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/08/234918/amp/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/08/234918/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صدر زرداری کی چین میں لی شو لی سے ملاقات، پاک-چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور
چارلی کرک کا ملزم گرفتار، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
چارلی کرک کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version