کرسٹوفر نولن کی فلم ’اوپن ہائیمر‘میں مرکزی کردار کیسے ملا؟

کرسٹوفر نولن کی فلم ’اوپن ہائیمر‘میں مرکزی کردار کیسے ملا؟
ہالی ووڈ فلم ’اوپن ہائیمر‘ میں ماہرِ طبیعات ڈاکٹر جے رابرٹ اوپن ہائیمر کا کردار ادا کرتے نظر آئے گے۔
تفصیلات کے مطابق کرسٹوفر نولن کی فلم ’اوپن ہائیمر‘میں مرکزی کردار کیسے ملا اس حوالے سے ٓئرش اداکار سلین مرفی نے تفصیلات بتا دیں۔
یاد رہے سلین مرفی جنہیں اخلاقی طور پر پیچیدہ کرداروں کو پیش کرنے پر مہارت رکھنے کی وجہ سے مقبولیت حاصل ہے۔
کرسٹوفر نولن نے سلین مرفی کے ساتھ 20 سال سے زائد عرصے تک کام کرنے کے بعد خود ذاتی طور پر’ڈاکٹر اوپن ہائیمر‘ کے کردار کے لیے ان سے رابطہ کیا۔
اس حوالے سے سلین مرفی نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ جب مجھے اس فلم میں کام کرنے کے لیے کال موصول ہوئی تو میں بہت حیران ہوا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک تاریخی اور مشہور فلم میں مرکزی کردار ادا کرنا ہر اداکار کا ایک خواب ہوتا ہے۔
واضح رہے اُنہوں نے بتایا کہ ستمبر 2020ء میں نولن نے مجھ سے ذاتی طور پر ڈبلن میں ملاقات کی اور فلم کی اسکرپٹ کی ایک کاپی دی، میں اس اسکرپٹ نے مجھے فوراً میری توجہ اپنی طرف مبذول کرلی کیونکہ اسے روایتی انداز سے ہٹ کر حقیقت کے قریب تر لکھا گیا تھا، میں اسکرپٹ پڑھ کر بہت حیران ہوا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/08/246992/amp/ کو لائک کریں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

